Imran Khan, Shah Mahmood Qureshi indicted in cipher case: نواز شریف کی پاکستان واپسی کے ساتھ ہی عمران خان کو لگا جھٹکا،سائفرکیس میں فرد جرم عائد
چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہے، اس میں بے گناہی ثابت کروں گا۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔
Leave by November 1 or face forcible expulsion: غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو ہم نے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ اس تاریخ تک رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ممالک میں واپس چلے جائیں اور اگر وہ یکم نومبر تک واپس نہیں جاتے تو ریاست کے جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں وہ اس بات کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ایسے افراد کو ڈی پورٹ کریں گے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نہیں ملی راحت،جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Petrol Price in Pakistan:پاکستان میں 333 روپئے لیٹر ہوگیا پٹرول، لوگوں نے کہا چاند پر جا رہا ہے ہمارا پٹرول
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 17روپے 50 پیسے اضافے کے بعد اب333روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ سے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر پہنچ گئی ہے
Imran Khan in Pakistan: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پریشانی میں اضافہ، جیل سے نہیں ملے گی چھٹی
Imran Khan Case: عمران خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب ایک خصوصی عدالت نے ریاستی رازافشا کرنے کے الزام میں عمران خان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبرتک توسیع کر دی ہے۔
Now Imran & Qureshi both on judicial remand: نہ عمران کو ملی ضمانت ،نہ قریشی کو راحت، تحریک انصاف کیلئے دوہری آفت
پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے بیچ پی ٹی آئی کو آج ایک ساتھ دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں راحت ملنے کے بعد یہ امید جتائی جارہی تھی کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آجائیں گے لیکن ایسا ہونہ سکا۔ صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی بھی قید سے رہا نہ ہوسکے۔
Imran Khan now arrested in the Cipher Case: توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری، آج نہیں ہوسکیں گے رہا
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے منگل کے دن اس کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے آگاہ کیا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Imran Khan Toshakhana Case: پاکستان میں عمران خان کو ملی بڑی راحت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا پر لگائی روک، سابق وزیراعظم کی رہائی کا حکم
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔
Pakistan Imran Khan: عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے 9 مئی کو ہوئے تشدد معاملے میں بھی گرفتاری کا دیا حکم
لاہور پولیس کی طرف سے دائرکی گئی عرضی کے جواب میں دہشت گردی مخالف عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں ہوئے توڑ پھوڑ کے الزام میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
Toshakhana Case: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں مل سکتی ہے راحت، کل پھر ہوگی سماعت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا کمپلینٹ دائرکرنے کا اجازت نامہ قانون کے مطابق نہیں؟ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا جی بالکل، وہ اجازت نامہ درست نہیں ہے۔