Bharat Express DD Free Dish

Home Ministry

اس حوالے سے امریکی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھی اپنی سطح پر نگرانی کریں کہ ان کے پلیٹ فارمز پر ہندوستان مخالف عناصر اپ لوڈ نہ ہوں۔

موجودہ پولیس کمشنر سنجے اروڑہ 31 جولائی 2025 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں وزارت داخلہ اور محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر ان کے جانشین کے نام پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو ایک اہم میٹنگ کرتے ہوئے ہونے والی مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اہم معلومات شیئر کیں۔

سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ان خلاف ورزی کرنے والوں، ان کے مدد گاروں اور بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ہیں جن میں قید کی سزائیں، ایک لاکھ ریال تک جرمانے، خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر، اور غیر ملکیوں کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر کے دس سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی شامل ہے

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کوہندوستان معقول جواب دینے کی تیاری میں ہے۔ کل پورے ملک میں ماک ڈرل کرائی جا رہی ہے توآج دہلی میں زبردست میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور وزارت داخلہ کی کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

ہندوستانی حکومت پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 244 اضلاع میں ہوائی حملے سے بچاؤ کی ماک ڈرل منعقد کرنے والی ہے۔ اس ڈرل کا مقصد شہریوں کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دینا چاہتی ہے۔ ڈرل میں سائرن ٹسٹ، بلیک آؤٹ مینجمنٹ کی پریکٹس شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر این آئی اے نے اس معاملے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ این آئی اے کرے گی اور جموں وکشمیر پولیس سمیت دیگر ایجنسی این آئی اے کا تعاون کریں گی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی کہ "دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، اور اس بہیمانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔"

وزیر داخلہ نے کہا کہ  ہمارے آئین میں امن و امان کی ذمہ داری ریاستوں پر ہے۔ بارڈر سیکیورٹی اور اندرونی سیکیورٹی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے۔ یہ ایک درست فیصلہ ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کارروائی کے حوالے سے وزارت نے کہا ہے کہ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ ملک کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔