Bharat Express

Hezbollah

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہگاری کے مطابق، اگر احکامات میں کوئی تبدیلی ہوگی تو وہ باضابطہ چینل کے ذریعہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ خطرات کو دیکتھے ہوئے اسرائیلی فوج پوری طرح تیاراورتعینات ہے۔

بیروت کے جنوبی نواحی علاقے دحیہ پر اسرائیلی حملے کے بعد لبنان میں خوف کا ماحول ہے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر فوجی کمانڈر فواد شکر مارے گئے تھے۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے ملبے سے کئی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن کا تعلق ابو ہاشم خاندان سے تھا اور یہ غزہ شہر کی الجالہ اسٹریٹ پر واقع تھا۔

حوثی لیڈر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت ہوئی تھی۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ نصر اللہ اپنی تقریر کے دوران گروپ کی سیاسی پوزیشن کا خاکہ پیش کریں گے۔ پچھلے ریمارکس میں نصر اللہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ لبنان پر حملہ کرتے ہیں تو حزب اللہ جوابی کارروائی کرے گا۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔ حزب اللہ نے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے۔ اس کے بعد سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

حزب اللہ نے جنوب مغربی لبنان کے شہر طائر میں اپنے سینیئر فوجی کمانڈر محمد نیمہ نصر کی ہلاکت کے بدلے میں شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً 200 راکٹ اور میزائل داغے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ حزب اللہ پر پوری طاقت سے حملہ کرنے جا رہی ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کئی مقامات پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

پیر کے روز حماس نے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں حماس نے کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے اور معاہدے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے تیارہے۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کی جانب سے 479 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے 303 ارکان اور 89 عام شہری شامل ہیں۔