Bharat Express

اسرائیل پر حزب اللہ کا بڑا حملہ، ایک ساتھ داغیں 30 میزائلیں، ایران بھی حملہ کرنے کے لئے تیار!

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہگاری کے مطابق، اگر احکامات میں کوئی تبدیلی ہوگی تو وہ باضابطہ چینل کے ذریعہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ خطرات کو دیکتھے ہوئے اسرائیلی فوج پوری طرح تیاراورتعینات ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بارپھراسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹے پہلے حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی طرف سے اسرائیل پرتقریباً 30 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان کے مطابق، لبنان کے کابری علاقے کی طرف سے شمالی اسرائیل کی طرف 30 راکٹ داغے گئے، لیکن یہ سبھی راکٹ کھلے علاقوں میں گرے، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وہیں حماس لیڈراسمٰعیل ہنیہ اورحزب اللہ کمانڈرفواد شکرکے انتقال کے بعد سے اسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان جدوجہد تیزہوگئی ہے۔

ایران سے پہلے حزب اللہ کا جارحانہ تیور

مانا جا رہا ہے کہ ایران کے حملے سے پہلے حزب اللہ مسلسل اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، جس سے ان کا دھیان ایران کی طرف سے بھٹکایا جا سکے۔ اس سے پہلے ہفتہ کے روزحزب اللہ نے 24 گھنٹے کے اندراسرائیل پر10 حملے کئے تھے۔ وہیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اتوارکو اسرائیل کے مٹت میں ایک فوجی چوکی پرراکٹ داغنے اورٹارگیٹ کوسیدھا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کی طرف 4 راکٹ حملے کئے ہیں۔ حالانکہ اس نے اس کی تصدیق کے لئے کسی طرح کا ثبوت شیئرنہیں کیا ہے۔

 حزب اللہ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں اورآئرن ڈوم سسٹم کونشانہ بنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتہ کے روزحزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے کئی آئرن ڈوم سسٹم تباہ ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ نے بتایا تھا کہ یہ راکٹ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا گیا ہے، جس میں حماس کے کمانڈرسمیر الحاج کی موت ہوگئی تھی۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ- ہم پوری طرح سے تیار

وہیں، حماس لیڈر اسمٰعیل ہنیہ کی موت کے بعد ایران کے ممکنہ حملے سے متعلق اسرائیلی فوج الرٹ پر ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فی الحال عوام کو دیئے گئے احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں پورے مڈل ایسٹ (مشرق وسطیٰ) میں نظربنائے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ایران اورحزب اللہ کی طرف خاص طورپردھیان دیا جا رہا ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کے مطابق، اگراحکامات میں کوئی تبدیلی ہوگی تووہ آفیشیل چینل کے ذریعہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ممکنہ خطروں کودیکھتے ہوئے اسرائیلی فوج پوری طرح تیارہے اور تعینات ہے۔

  بھارت ایکسپریس