Bharat Express

Haryana Political Crisis

بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اسے 47 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ ان میں سے 40 ایم ایل اے صرف بی جے پی کے ہیں۔ اس میں دو آزاد، ہریانہ لوک ہت پارٹی کے گوپال کنڈا اور جے جے پی کے چار ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے ریاست میں صدر راج نافذ کرکے اسمبلی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کی تعداد بھی بتائی ہے۔

ہریانہ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیجسلیچرپارٹی کے ڈپٹی لیڈرآفتاب احمد نے گورنربنڈارو دتاریہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ وہ گورنر سے ملاقات کرکے ہریانہ کی بی جے پی حکومت سے فلور ٹیسٹ پاس کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر خطرہ منڈلانے والے خطرے کے درمیان جے جے پی کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے اپنے پتے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیا قدم اٹھانے والے ہیں۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں انہیں قانون سازاسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اب وہ منوہرلال کھٹرکی جگہ لیں گے۔ نائب سینی کا تعلق بھی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے ہے۔ وہ ہریانہ کے 11 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔

ہریانہ کے ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے کل دیر رات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ایک سے دو سیٹیں مانگی تھیں۔