Bharat Express

FM Nirmala Sitharaman

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے وزارت  اقلیتی امور کے بجٹ میں 23-2022 کے مقابلے میں 38 فیصد کمی کی گئی تھی،البتہ اس بار معمولی اضافہ ضرور کیا گیا ہے لیکن وہ بھی صرف ایک پروگرام کے تحت ،جس کا خاطر خواہ فائدہ اب تک نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں روزگار پیدا کرنے کے عزم کا فقدان ہے۔ وزیر خزانہ ملازمتیں پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی خاص نمبر دینے میں ناکام رہیں۔ ہم سب کو مودی حکومت کی طرف سے ابتدائی دنوں میں 2 کروڑ سالانہ نوکریوں کا وعدہ یاد رکھنا چاہیے۔

مالی سال 2024-2025 کے مکمل بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیے 4.54 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فروری میں عبوری بجٹ میں دفاعی شعبے کو 6.21 لاکھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نےعام بجٹ کو مڈل کلاس کو طاقت دینے والا بجٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہرطبقے کوطاقت دینے والا ہے۔ نوجوانوں کوبے شمارمواقع دینے والا بجٹ ہے۔ اور دلتوں، قبائلیوں وپسماندہ طبقات کومضبوط کرنے والا ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں مڈل کلاس کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پرنئے ٹیکس سسٹم میں کی گئی ہیں۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 جولائی، 2024 کو شروع ہوئے مالی سال 25-2024 کے لئے مکمل بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہے۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جیسا عبوری بجٹ میں ذکرکیا گیا ہے، ہمیں 4 مختلف طبقات، غریبوں، خواتین، نوجوانوں اورکسانوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 22 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں 2024-25 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ یہ مودی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ ہوگا۔