Bharat Express DD Free Dish

Enforcement Directorate

ای ڈی نے غیر ملکی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھارت میں مبینہ غیر قانونی فنڈنگ کے ایک بڑے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی 18 اور 19 اپریل کو کی گئی، جس کے تحت مختلف ریاستوں میں واقع 6 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

عدالت نے اس معاملے میں ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 20 اپریل مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے جیکلین فرنانڈیزکو 24 اپریل سے 25 مئی کے درمیان بیرونِ ملک سفر کی اجازت بھی دے دی ہے،

دہلی وقف بورڈ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری سمن کے باوجود پیش نہ ہونے کے الزام سے متعلق کیس میں خصوصی عدالت نے امانت اللہ خان کو بری کر دیا ہے۔

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بدھ کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑی قانونی راحت ملی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ سمن کی مبینہ توہین سے متعلق معاملے میں خصوصی عدالت نے انہیں بری کر دیا۔

تنازعات میں گھری الفلاح یونیورسٹی اور الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک بڑے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین، چانسلر اور منیجنگ ٹرسٹی جواد احمد صدیقی کے خلاف خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ای ڈی نے اس کیس میں تقریباً 139.97 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔

مغربی بنگال میں ای ڈی کی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والا سیاسی ہنگامہ اب دہلی تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی میں وزارت داخلہ کے باہر ٹیم ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مہوا موئترا اور ڈیرک اوبرائن سمیت آٹھ ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا اور دھرنا دیا۔ پولیس نے تمام مظاہرین کو عبوری طور پر حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے منتقل کیا۔

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ جاری ہے، جس میں ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت ردعمل۔ سیاسی مشاورتی اور الیکشن مینجمنٹ کمپنی آئی پیک اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی کارروائی نے ریاستی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سالٹ لیک میں واقع انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) کے دفتر اور پرتیک جین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی تلاشی اور چھاپہ ماری کو ایک ’جرم‘ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ بی جے پی زبردستی بنگال پر ’قبضہ‘ کرنا اور اسے ’کچلنا‘ چاہتی ہے۔

ای ڈی کا الزام ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈروں نے ایک منظم سازش کے تحت ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ کی تقریباً دو ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے اسے نجی کمپنی ینگ انڈین کے ذریعے محض پچاس لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکوای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں نیا نوٹس جاری کرکے ینگ انڈین کوکئے گئے فنڈ ٹرانسفرکی تفصیل مانگی۔ شیوکمارنے اسے استحصال بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سبھی جانکاری دے چکے ہیں اوریہ صرف کانگریس لیڈران کوپریشان کرنے کی سازش ہے۔