Bharat Express DD Free Dish

‘X Hit By Cyberattack: ایکس پر سائبر حملے کے پیچھے یوکرین! ایلون مسک نے کہا – وہاں کا آئی پی ایڈریس ہوا استعمال

X کم از کم 30-40 منٹ تک ڈاؤن رہا، جس کے بعد پلیٹ فارم نے کچھ یوزر کے لیے کام کرنا شروع کیا۔

ایلون مسک کی  مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) ایک بار پھر عالمی سطح پر کریش ہو گیا ہے۔ اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہزاروں یوزر کو پریشانی کا سامنا  کرنا پڑا۔ متعدد ممالک کےیوزر نے X کی ایپ اور ویب سائٹ دونوں کے ساتھ ہورہی پریشانی کی اطلاع دی ہے۔ پیر کو یہ تیسرا موقع ہے، جب پلیٹ فارم کو کسی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یوزر کو لاگ ان کرنے اور پوسٹس لوڈ کرنے میں پریشانی ہورہی ہے۔

پیر کو دنیا بھر میں ایکس یوزر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال ایسی بن گئی تھی کہ یوزر ایکس پر کچھ بھی سرچ نہیں کر پا رہے تھے۔ ہر کوئی جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اب اس کے پیچھے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایکس پر بڑا سائبر حملہ ہوا جس کی وجہ سے لوگوں کو ایکس استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔یہ معلومات خود ایکس کے مالک ایلون مسک نے دی ہیں۔

X 30-40 منٹ تک ڈاؤن رہا

X کم از کم 30-40 منٹ تک ڈاؤن رہا، جس کے بعد پلیٹ فارم نے کچھ یوزر کے لیے کام کرنا شروع کیا۔ پلیٹ فارم آوٹیج ٹریکنگ پلیٹ فارم Downdetector کے مطابق، X کی آؤٹیج ( بندش )تقریباً 3 بجے اپنے عروج پر تھی۔ Downdetector نے X کے ڈاؤن ہونے کے بارے میں یوزرکی شکایات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا۔ X ڈاؤن ہونے کی وجہ سے  یوزر سوشل میڈیا سائٹ کے بارے میں اپنی شکایات درج کرانے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر گئے۔ ڈاؤن ٹائم کے دوران، X مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے، اور یوزر پلیٹ فارم پر ٹویٹس یا صفحات کھولنے سے بھی قاصر ہیں۔

بھارت میں بھی شکایات درج کرائی گئیں

ہندوستان میں بھی 1000 سے زیادہ یوزر نے X Downdetector کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔ رپورٹ کے مطابق 58 فیصد مسائل ایپ سے متعلق ہیں، 32 فیصد ویب سائٹ سے متعلق ہیں اور 10 فیصد یوزڑ کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی،آؤٹیج کا اثر امریکہ کے مقابلے ہندوستان میں کم دیکھا گیا۔ یہاں درج کردہ شکایات کے مطابق، 51فیصدیوزر کو ویب سائٹ پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا، 38فیصد کو ایپ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور 1فیصد کو لاگ ان میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

زیادہ تر یوزر کو ہوم فیڈ لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ کچھ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔ کئی بار اسکرین پر “کچھ غلط ہو گیا، دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کریں” کا پیغام بھی نظر آتا ہے۔ایلون مسک کی ملکیت والی اس سائٹ پر پہلے بھی کئی بار خرابیاں دیکھی جا چکی ہیں۔ یوزر مسلسل تکنیکی مسائل سے ناراض ہو رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم کے کام کرنے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read