Haryana BJP MLA meeting: نائب سنگھ سینی دوسری بار بنیں گے ہریانہ کے وزیراعلیٰ،کل ہوگی حلف برداری کی تقریب
سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور انیل وج نے نائب سینی کے نام کی تجویز رکھی اور تمام ایم ایل ایز ان کے نام کو متفقہ طور پر منظور کرتے نظر آئے۔اس کے بعد نائب سنگھ سینی لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب ہوگئے۔ اس دوران یہ بھی طے ہوگیا کہ کل یعنی 17 اکتوبر کو نائب سنگھ سینی کی حلف برداری ہوگی۔
Haryana Assembly Result 2024: بی جے پی کے تمام حربوں کے باوجود کانگریس۔۔۔ ہریانہ کے انتخابی نتائج پر دیپندر ہڈا کا بڑا بیان
ہڈا نے مزید کہا کہ تقریباً 20 اسمبلی حلقوں سے ہمارے امیدواروں کی طرف سے ای وی ایم کے تعلق سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ پورے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔
Haryana CM Death Threat Case: جو بھی ہریانہ کا وزیر اعلیٰ بنے گا، میں اسے گولی مار دوں گا، ملزم نے گوڈسے اور گاندھی کا بھی کیا ذکر
اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کو ایک واٹس ایپ گروپ میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ یہ واٹس ایپ گروپ ’سومبر راٹھی جولانہ ہلکے‘ کے نام سے ہے۔ کچھ دن پہلے ملزم نے اس گروپ میں لکھا تھا کہ جو بھی ہریانہ کا وزیر اعلیٰ بنے گا، میں اسے اسی طرح گولی ماروں گا جس طرح مہاتما گاندھی کو گوڈسے نے گولی ماری تھی۔
Mallikarjun Kharge On BJP: وزیر اعظم مودی کی سیاسی جماعت ایک دہشت گرد پارٹی ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑ گے کا بی جے پی پر بڑا الزام
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑ گے نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کیا ہوا، اس سے متعلق ہم رپورٹ مانگ رہے ہیں۔
Haryana & J&K Assembly election results: ہریانہ اور جموں وکشمیرمیں کس کی بنے گی حکومت ؟ اسمبلی انتخابات کے نتائج آج
ہریانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پنکج اگروال نے کہا کہ ریاست کے 22 اضلاع کے 90 اسمبلی حلقوں میں 93 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بادشاہ پور، گروگرام اور پٹودی اسمبلی سیٹوں کے لیے دو دو گنتی سینٹر بنائے گئے ہیں، جبکہ باقی 87 سیٹوں کے لیے ایک ایک گنتی سینٹر بنایا گیا ہے۔
Election Results Haryana 2024: “ہمیں 60 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی”، وزیر اعلی کے نام کے تعلق سے کماری شیلجا نےکہی یہ بات،تھوڑی دیر میں آئیں گے انتخابی نتائج
ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ختم ہوئی، جس کے بعد ریاست کے لیے ایگزٹ پول جاری کیے گئے۔ سروے کے مطابق کانگریس کے اکثریت کے ساتھ آنے کے اشارے مل رہے ہیں۔