Trump Praises PM Modi At G-7 Summit: جی-7 اجلاس میں ٹرمپ نے وزیراعظم مودی کی بھرپور تعریف کی، کہا- دنیا کے مضبوط ترین مذاکرات کار
امریکی صدر نے وزیراعظم مودی کی بھارت اور بھارت-امریکہ تعلقات کے لیے وابستگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی بھارتی عوام سے محبت کرتے ہیں اور امریکہ کے لیے بھی احترام اور خیرسگالی رکھتے ہیں۔
اسرائیل سے دوستی امریکہ کو پڑگئی بھاری، ایران کے ذریعہ دیئے گئے ان 5 زخموں کو کبھی نہیں بھول پائیں گے ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ-اسرائیل کی ایران سے کئی ماہ سے چل رہی جنگ کے کئی مقاصد تھے، لیکن سب سے اہم تھا کہ اسلامی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور تہران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا جائے، لیکن اب اس سے متعلق بھی کئی اہم سوالات اٹھ رہے ہیں۔
Road Name on Trump in Hyderabad: ٹرمپ کے نام پر سڑک رکھنے کے فیصلے پر تلنگانہ میں سیاست گرم، کے کویتا کا سی ایم ریونت ریڈی سے سوال— انہوں نے ریاست کے لیے کیا کیا ہے؟
حیدرآباد میں ایک سڑک کا نام 'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' رکھنے کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تلنگانہ جاگرتی کی بانی اور صدر کلواکنتلا کویتا نے اس فیصلے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
West Asia crisis: جی-7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات متوقع، مغربی ایشیا، توانائی اور تجارتی معاہدے پربات چیت کا امکان
وزیراعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری راستوں کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ بھارت جی-7 سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر شریک ہے اور آؤٹ ریچ عمل میں یہ اس کی 13ویں شرکت ہے۔
ایران سے معاہدہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا بھی نیتن یاہو پر نہیں ہوا اثر، لبنان پر پھر اسرائیل نے کیا زبردست حملہ، 4 افراد ہلاک
لبنان کی سرکاری میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم چارلوگوں کی موت ہوئی۔ حملہ اس وقت ہوا، جب امریکہ اورایران کے درمیان معاہدہ پراتفاق رائے ہوا اوراعلان کیا گیا تھا۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں روایتی گروپ فوٹو کے بعد وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی مختصر ملاقات
جی-7 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی کئی اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ کل وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Trump’s Statement on Middle East: ’’اگر میں نہ ہوتا تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا…لبنان کے معاملے میں ذمہ داری سے کام لیں نیتن یاہو…‘‘، مشرق وسطیٰ پر ٹرمپ کا بڑا بیان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع بہت طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو نشانہ بنانے کے لیے پوری عمارت کو تباہ کر دینا مناسب نہیں، کیونکہ ایسی عمارتوں میں بے گناہ افراد بھی رہتے ہیں جن کا حزب اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
Iran – US Peace Deal: امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے، ٹرمپ کا بڑا اعلان؛ آبنائے ہرمز کھولنے کی بھی منظوری
شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور اس کے مثبت اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔
US Iran Peace Deal: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ ایران-امریکہ معاہدے پر آج ہوں گے دستخط؟، تہران نے کہا- ابھی وقت لگے گا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی گزشتہ روز اس امید کا اظہار کیا تھا کہ معاہدہ "آنے والے چند دنوں" میں طے پا سکتا ہے۔ اسی طرح امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے امکانات 80 سے 85 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، اگرچہ بعض حساس نکات پر ابھی بھی بات چیت جاری ہے۔
Trump to Meet PM Modi in France: فرانس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے صدر ٹرمپ، مجوزہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ متوقع
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ تجارتی معاہدہ ممکنہ طور پر دونوں لیڈران کے درمیان گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ تاہم، حکام کو یہ امید نہیں ہے کہ سربراہی اجلاس کے دوران کسی حتمی معاہدے پر دستخط ہو سکیں گے۔





