Bharat Express

Delhi Service Bill

سابق سکریٹری نے کہا کہ بیوروکریسی پر وزیر اعلیٰ کا کنٹرول ہونا چاہیے، ورنہ ترقیاتی کاموں کو نافذ کرنے میں دشواری ہوگی، لیکن دہلی میں اروند کیجریوال کے پاس یہ اختیار کبھی نہیں تھا۔

اس پورے معاملے میں راجیہ سبھا کے اندر نمبر کا کھیل دلچسپ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، چونکہ لوک سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے ،البتہ راجیہ سبھا میں نمبر کا کھیل چل رہا ہے۔راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 101 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے 100 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دہلی حکومت کے حقوق کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

دہلی کی اروند کیجریوال حکومت اس بل کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن بھی اس بل کے خلاف دہلی حکومت کی حمایت میں ہے۔ اپوزیشن نے بھی بل کی مخالفت پر اتفاق کیا ہے۔

آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔