Bharat Express

Delhi Pollution

اس اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے دہلی حکومت نے کہا کہ اس سے ٹریفک کی بھیڑ کم ہوتی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال بڑھتا ہے، خام تیل  کی کھپت کم ہوتی ہے۔

دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ نے تجویز پیش کی ہے کہ دہلی حکومت دیگر ریاستوں میں رجسٹرڈ ایپ پر مبنی ٹیکسیوں پر قومی دارالحکومت کے اندر چلنے پر پابندی لگانے پر غور کرے۔

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر دہلی حکومت نے ٹیکسی سروس پر بڑا فیصلہ لیا ہے۔

گروپ فور مرحلے میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس میں، دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، سوائے ضروری سامان لے جانے والے/ ضروری خدمات فراہم کرنے والے اور تمام سی این جی/الیکٹرک ٹرکوں کے۔

دہلی حکومت میں وزیر تعلیم  آتشی نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی اعلیٰ سطح صحت کے معاملے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  خاص طور پر یہ بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے جمعہ (3 نومبر) کو تمام متعلقہ محکموں کی میٹنگ بلائی ہے۔ گوپال رائے نے کہا ہے کہ میٹنگ میں -3 پر سختی سے عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے پہلے، دہلی میں ہوا کا معیار 'شدید' زمرے میں پہنچنے کے بعد، فیزڈ ریسپانس ایکشن پلان  کا تیسرا مرحلہ نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے تحت قومی راجدھانی میں غیر ضروری تعمیراتی سرگرمیوں اور ڈیزل ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

اگر ہم آج یعنی 29 اکتوبر کی بات کریں تو  دہلی این سی آر میں ہوا بہت ہی زہریلی بنی ہوئی ہے ،اگرہم گریٹر نوئیڈا کی بات کریں تو وہاں ہوا کے معیار کا انڈیکس 365 ہے۔

ہفتے کے روز ہوا مزید زہریلی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہلی-این سی آر میں آنے والے ہفتے کے دوران آلودگی اپنے عروج پر رہے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے صرف ضروری کاموں کے لیے ہی نکلنا چاہیے۔

موسم سرما کے قریب آتے ہی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت سرمائی ایکشن پلان کے تحت دھول مخالف مہم شروع کر رہی ہے۔ دہلی حکومت کی وزارت ماحولیات کے مطابق یہ مہم 7 اکتوبر سے 7 نومبر تک چلے گی۔