آلودگی کے سبب کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند
Delhi Primary School Closed: دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے اتوار کو کہا کہ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر تک بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس مدت کے دوراناسکولوں کو گریڈ 6 سے 12 تک آن لائن کلاسز میں شفٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
دہلی حکومت میں وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی اعلیٰ سطح صحت کے معاملے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاص طور پر یہ بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے تمام پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر 2023 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
प्रदूषण का स्तर लगातार ऊंचा बना हुआ है, इसलिए दिल्ली में प्राथमिक स्कूल 10 नवंबर तक बंद रहेंगे। ग्रेड 6-12 के लिए स्कूलों को ऑनलाइन कक्षाओं में शिफ्ट होने का विकल्प दिया गया है: दिल्ली की शिक्षा मंत्री आतिशी pic.twitter.com/WdUaQqL3wd
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 5, 2023
دہلی کے ہر علاقے میں آلودگی کا خطرہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو بھی دہلی میں آلودگی سے لوگوں کو راحت ملنے کا کوئی دور دور تک امکان نہیں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کے شادی پور علاقے میں لوگوں کو سب سے زیادہ آلودگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں ہوا کے معیار کی سطح پچھلے تین دنوں سے سنگین زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ اے کیو آئی دہلی کے آر کے پورم میں 489، دوارکا سیکٹر 8 میں 486، اوکھلا فیز ٹو میں 484، پتپر گنج میں 464، آئی جی آئی ایئرپورٹ (T3 ٹی تھری ) کے ارد گرد 480، بوانا میں 479، منڈکا میں 474، نجف گڑھ میں 472 تھا۔ دہلی کے دیگر علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح کم و بیش ایک جیسی ہے۔
دہلی کے انڈیا گیٹ علاقے میں آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ دہلی کے قطب مینار علاقے میں ڈرون کی مدد سے لی گئی تصویر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی دہلی کے علاقے میں اسموگ کی موٹی پرت چھائی ہوئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق یہ صورتحال اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس