Delhi HC issues a notice to ED: تہاڑ جیل میں بند دہلی کے سابق وزیر صحت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کو جاری کیا نوٹس، ستیندر جین نے نچلی عدالت کے سمن کو کیا ہے چیلنج
ستیندر جین کو ای ڈی نے مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اس سے پہلے انہیں 26 مئی 2023 کو طبی بنیادوں پر تقریباً 6 ماہ کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔
Delhi High Court News: دہلی ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص پر ایک لاکھ روپے کا لگا جرمانہ، ججوں کو بدنام کرنے کے ارادے سے اپلوڈ کیا تھا ویڈیو
بنچ نے اس شخص کو دو ہفتوں کے اندر اندر رجسٹری میں ایک لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ 25,000 روپے دہلی ہائی کورٹ کی قانونی خدمات کمیٹی، دہلی انڈیجینٹ اینڈ ڈس ایبلڈ لائرز فنڈ، بچوں اور بے سہارا خواتین کی بہبود کے لیے نرمل چھایا اور بھارت کے ویر فنڈ کے حق میں تقسیم کیے جائیں گے۔
2020 Delhi Communal Riots: دہلی فساد 2020 میں مسلم نوجوان فیضان کی موت کی جانچ ابھی نہیں کرے گی سی بی آئی، دہلی پولیس کو ملی7دنوں کی مہلت
دہلی فساد میں مسلم نوجوانوں کی موت کے معاملے میں دہلی پولیس کوعدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے معاملے کو سی بی آئی کو سونپنے کے حکم کوملتوی کرنے کے مطالبہ کو خارج کردیا ہے۔
Umar Khalid High Court Hearing Postponed: عمرخالد کی ضمانت پر سماعت سے الگ ہوئے جسٹس امت شرما، اب اس معاملے میں کیا ہوگا؟
دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس امت شرما کی عدالت میں عمرخالد کی ضمانت عرضی کا معاملہ لسٹیڈ تھا، لیکن اب جسٹس امت شرما نے اس معاملے سے خود کوالگ کرلیا ہے۔ جسٹس امت شرما کے الگ ہونے کے بعد سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔
Delhi NCR Home Buyers: دہلی این سی آر میں گھر خریداروں کے لیے سپریم کورٹ کی بڑی راحت، بینک یا مالیاتی ادارے انہیں واجبات کے لیے نہیں کرسکتے پریشان
گھر خریدنے والوں کو ریلیف دینے کے ساتھ سپریم کورٹ نے بلڈرز کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر بلڈرز نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Delhi High Court: دہلی ہائی کورٹ نے بی سی ڈی اور ڈی ایچ سی بی اےکوخواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی درخواست پر مانگتے ہوئے نوٹس کیاجاری
درخواست گزار وکیل شوبھا گپتا کی طرف سے سینئر وکیل پنکی آنند نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں 33 فیصد نشستیں محفوظ رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
Delhi High Court : لازمی میرج آرڈر کے تحت مسلمانوں اور عیسائیوں کی شادیوں کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے اقدامات کریں: دہلی ہائی کورٹ
جسٹس سنجیو نرولا نے یہ بھی کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کی کوشش کرنے والی جماعتوں کو بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Delhi Liquor Policy Case: وکلاء سے اضافی ملاقات کا مطالبہ کرنے والی کیجریوال کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ رکھا محفوظ ، جیل سپرنٹنڈنٹ نے عرضی کی مخالفت کی
دہلی ہائی کورٹ نے چیف منسٹر اروند کیجریوال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دو اضافی ملاقاتوں کی اجازت مانگی تھی، اروند کیجریوال کو ہفتے میں دو بار اپنے وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔
Arvind Kejriwal Bail Plea Hearing: ابھی جیل میں ہی رہیں گے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، ضمانت پرفیصلہ محفوظ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال شراب پالیسی معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کیجریوال نے ضمانت کے علاوہ اپنی گرفتاری کو بھی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پیرکے روز ہائی کورٹ میں سی بی آئی سے متعلق اینٹی کرپشن ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
Arvind Kejriwal News: ‘کیجریوال منتخب وزیراعلیٰ ہیں ، کوئی دہشت گرد نہیں…’، سنگھوی نے دہلی ہائی کورٹ میں سی بی آئی کی گرفتاری پر اٹھائے سوال
سنگھوی نے کہا، جب کیجریوال کو ضمانت ملنے والی تھی، انہیں سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ جبکہ سی بی آئی نے انہیں 2 سال تک گرفتار نہیں کیا۔





