Bharat Express

Congress

راہل گاندھی نے مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ان کی یادگار چیتیا بھومی پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے آئین کی تمہید پڑھ کر اپنے سفر کا اختتام کیا۔

یہ مارچ مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ منی بھون سے اگست کرانتی میدان تک نکالا جائے گا۔ منی بھون سے تاریخی اگست کرانتی میدان کا فاصلہ تقریباً 1 کلومیٹر ہے۔ اسے نیائے سنکلپ پدیاترا کا نام دیا گیا ہے۔ اس مارچ میں سماجی اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

کانگریس صدر کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آئین کو آمریت سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 'ہندوستان کے لوگ' مل کر نفرت، لوٹ مار، بے روزگاری، مہنگائی اور مظالم کے خلاف لڑیں گے۔ حالات  بدلیں گے۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کئی سیٹوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے وائناڈ سے پھر سے راہل گاندھی کو ٹکٹ دیا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ووٹنگ 7 سے 8 مرحلوں میں مکمل ہو سکتی ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا، "بی جے پی ، ٹی ایم سی، کانگریس، بی آر ایس، ڈی ایم کے، بی جے ڈی، ایس پی، وائی ایس آر، شیو سینا، تقریباً تمام پارٹیوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے چندہ لیا

تفتیشی ایجنسیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہتھیار ہیں، یہ اب ہندوستان کی تفتیشی ایجنسیاں نہیں رہیں۔

آسام کے بارپیٹا لوک سبھا سے عبدالخلیق رکن پارلیمنٹ ہیں، لیکن پارٹی نے انہیں اس بار ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ان کی جگہ آسام پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر دیپ بیان کو یہ سیٹ دی گئی ہے۔

ریٹرننگ آفیسرانل مسیح نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران جب عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوئے تو کافی دباؤ میں تھے۔ اس وجہ سے ججوں کے سوال کا صحیح سے جواب نہیں دے سکے تھے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جن بینک کھاتوں میں لوگوں کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم رکھی گئی تھی انہیں این ڈی اے حکومت نے منجمد کر دیا ہے، جبکہ پارٹی پر محکمہ انکم ٹیکس نے بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔