Bharat Express

Congress

وائیکو سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ کانگریس نے رامیشورم، ہندوستان کے قریب کچاتھیوو جزیرہ سری لنکا کے حوالے کر دیا ہے۔

یوپی کے امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ پر الیکشن پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ہوں گے۔ ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں امیٹھی اوربریلی سمیت یوپی کی کل 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

اس سے پہلے یہ بحث تھی کہ کانگریس متھرا سے وجیندر کو بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف میدان میں اتار سکتی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی لیڈران سری لنکا کو کچاتھیو جزیرہ دینے کے معاملے پر نہرو اور اندرا گاندھی کی قیادت والی سابقہ ​​کانگریس حکومتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے 11 ویں فہرست جاری کردی، جس میں بہار کے تین امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین امیدواروں میں دو ٹکٹ مسلم امیدواروں کو دیئے گئے ہیں۔

بہارکے مظفرپور کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کے اشارے دیئے تھے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل سے اپنے نام کے بعد'مودی کا پریوار'بھی ہٹا دیا تھا۔ اب انہوں نے اعلان بھی کردیا ہے۔

کانگریس جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کرے گی اور اگلے دن جے پور اور حیدرآباد میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران شرکت کریں گے۔

دھوبری لوک سبھا سیٹ سے بدرالدین اجمل کے خلاف مقابلہ کرنے والے رقیب الحسین نےبد رالدین اجمل کو بوڑھا شیر کہا تھا۔ کانگریس امیدوار کے اس بیان پر اجمل نے کہا تھا کہ میں اتنا بوڑھا نہیں ہوں۔ میں دوبارہ شادی کر سکتا ہوں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دفتر میں ایک بڑا سرخ قالین بچھا کر جس شخص کو بڑا بدعنوان کہا تھا اس کا استقبال کیا۔

کانگریس پارٹی نے الہ آباد سیٹ کے لیے اجول رمن سنگھ کا نام پہلے ہی طے کر لیا ہے۔ کانگریس پارٹی کل اجول رمن کی امیدواری کا باضابطہ اعلان کرے گی۔