Bharat Express

Congress

کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام لگایا، "10 سالوں میں نہ تو کسانوں کو ایم ایس پی ملا اور نہ ہی ان کی آمدنی دوگنی ہوئی۔ قرض میں ڈوبے کسانوں کا ایک پیسہ بھی معاف نہیں کیا گیا

ملک میں لوک سبھا الیکشن 2024 کا بگل بج گیا ہے۔ سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی تشہیر میں مصروف ہوگئی ہیں۔ الیکشن کے درمیان پورنیہ سے آزاد امیدوارپپویادو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کانگریس سے استعفیٰ دیتے ہوئے روہن نے کہا تھا کہ وہ دو سال سے توہین کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن کہا کہ پارٹی کا ایک سینئر لیڈر ان کی مسلسل توہین کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق مرکزی وزیر ویرپا موئلی چکّبلّا پور سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن اچانک ریٹائر منٹ کے اعلان سے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

ہریانہ کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر چودھری بیریندرسنگھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ 10 سال بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے بیٹے برجیندر سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

مہا وکاس اگھاڑی کے اندرکئی میٹنگوں کے بعد بھی سیٹ شیئرنگ کا معاملہ حل نہیں ہو پارہا تھا۔ حالانکہ اب سیٹوں سے متعلق آخری فیصلہ ہوگیا ہے اورسیٹ شیئرنگ کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اتوار (7 اپریل) کے روز پرشانت کشور نے راہل گاندھی کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو وہ کام کرے جو ان کے مطابق درست ہو۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہا کہ تین سیٹوں پرنیشنل کانفرنس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے اورباقی سیٹوں پر ہم کانگریس کے امیدوارکی حمایت کریں گے۔

کشمیرکی اننت ناگ-راجوری سیٹ پراس بارانتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس سیٹ پر دو سابق وزرائے اعلیٰ انتخابی میدان میں ہیں۔ ایک طرف غلام نبی آزاد ہیں تو دوسری طرف محبوبہ مفتی۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کی صورتحال بھی مضبوط مانی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک یہاں کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔