Bharat Express DD Free Dish

congress leader

243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کے پاس 131 نشستیں ہیں جن میں بی جے پی 80، جے ڈی یو 45، ایچ اے ایم (ایس) 4 اور 2 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ’انڈیا بلاک‘ کے پاس 111 نشستیں ہیں، جن میں آر جے ڈی 77، کانگریس 19، سی پی آئی (ایم ایل) 11، سی پی آئی (ایم) 2 اور سی پی آئی 2 نشستوں پر موجود ہے۔

کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی گاڑی کے ڈرائیور پر لاپرواہی سے گاڑی چلا کر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام

راہل گاندھی نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے الزامات لگائے تھے اور اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی ووٹر کا نام کئی جگہ درج ہے اور متعدد افراد نے ڈبل ووٹنگ کی ہے۔

کانگریس لیڈر ہمانی نروال کے بہیمانہ قتل نے ہریانہ میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ ان کی لاش جمعہ کو روہتک کے سامپلا بس اسٹینڈ کے قریب ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر ’اربن نکسلائیٹس‘ ملک میں ہیں تو یہ وزیر اعظم کے لیے شرم کی بات ہے۔ ایسے میں وزارت داخلہ کیا کر رہی ہے؟ آپ کسی کو ’اربن نکسلائٹ‘ یا ’ٹکڑے-ٹکڑے گینگ‘ کہہ کر ملک کے لوگوں میں تقسیم اور نفرت پیدا نہ کریں۔ اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو اسے سزا دیجئے۔ سزا دلانے کا کام وزارت داخلہ، پولیس اور عدالت کا ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ یہ جو سازشیں چل رہی ہیں، ان سے اردو کو بچایا کیسے جائے...ہمیں اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ کوئی بھی زبان کمیونکیٹ آپس کرتی ہے، لکھنا اور پڑھنا الگ بات ہے، لیکن جب تک وہ کمیونکیٹ نہیں ہوتی ہے تو وہ زبان پھیلتی نہیں ہے۔ ہمیں اردو پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔ وہ چاہے بول چال میں ہو، کتابوں میں ہو یا کسی اور طریقے سے۔

عمر عبداللہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ این سی اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کے خلاف ہے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس 52 سیٹوں پر اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راہل گاندھی نے اچانک مزدوروں اور کام گاروں سے ملاقات کی ہو۔ اس سے پہلے وہ دہلی کے ایک گیراج میں پہنچ گئے تھے۔ جہاں راہل گاندھی نے مکینک کے ساتھ کام کیا اور ان سے بات کی۔ اس وقت بھی تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تھی۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے گورنمنٹ کے بلاواتنک اسکول میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سچن پائلٹ کو اس پروگرام سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔