کرناٹک کے چیف الیکشن آفیسر نے کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے وہ تمام دستاویزات اور شواہد طلب کیے ہیں جن کی بنیاد پر انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک خاتون نے دو مرتبہ ووٹ ڈالا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ براہ کرم وہ متعلقہ ثبوت پیش کریں جن کی بنیاد پر آپ اس نتیجے پر پہنچے کہ شکون رانی یا کسی اور نے دوہرا ووٹ ڈالا ہے تاکہ اس دفتر کی جانب سے تفصیلی تحقیقات کی جا سکے۔
راہل گاندھی کے الزامات اور الیکشن آفیسر کا جواب
حالیہ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ شکن رانی نامی خاتون نے دو مرتبہ ووٹ ڈالا۔ چیف الیکشن آفیسر نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکن رانی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے صرف ایک ہی بار ووٹ ڈالا ہے۔ مزید کہا گیا کہ راہل گاندھی کی پریزنٹیشن میں دکھایا گیا ٹک مارک والا کاغذ پولنگ آفیسر کا جاری کردہ سرکاری ریکارڈ نہیں ہے۔
Notice to Shri Rahul Gandhi, Hon’ble Member of Parliament and LoP, Lok Sabha.@ECISVEEP pic.twitter.com/plSfgoeytZ
— Chief Electoral Officer, Karnataka (@ceo_karnataka) August 10, 2025
ابتدائی تحقیقات کے نتائج
چیف الیکشن آفیسر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس لیڈر کی پیش کردہ پریزنٹیشن میں شامل ٹک مارک والا دستاویز پولنگ آفیسر کا جاری کردہ نہیں تھا۔ اس کے باوجود راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دعوے کے ثبوت فراہم کریں تاکہ مکمل تحقیقات ممکن ہو سکے۔
راہل گاندھی کے مزید دعوے
راہل گاندھی نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے الزامات لگائے تھے اور اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی ووٹر کا نام کئی جگہ درج ہے اور متعدد افراد نے ڈبل ووٹنگ کی ہے۔
کانگریس کا ردعمل
کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن سے پانچ سوالات پوچھے تھے، لیکن جواب دینے کے بجائے کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی نوٹس سے خوفزدہ نہیں اور سچائی کے لیے ڈٹے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


