Bharat Express

CBI

راؤز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 25 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت اور این ٹی اے کی جانب سے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد سی بی آئی نے بھی اپنا حلف نامہ سیل بند لفافے میں پیش کیا ہے۔

بنگال حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت مرکز کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیش کھالی میں جنسی استحصال زمین ہتھیانے اور راشن گھوٹالے میں سی بی آئی جانچ کے احکامات دیئے تھے۔ ممتا حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔ اسے سپریم کورٹ نے خارج کردیا۔

سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ڈی پی سنگھ نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کو 4 جون کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جس کی وجہ سے ہمیں اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا پڑا۔

کے کویتا نے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کے ساتھ  ایک معاہدہ کیا تھا۔ جس میں انہو ں نے ساؤتھ گروپ کے دیگر افراد کے ساتھ مل کربچولیوں  اور دلالوں کے ذریعے رشوت دی۔

لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے کئی افراد بھی اس معاملے میں ملزم ہیں، اور انہیں عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کئی اور لوگوں کو بھی ملزم بنایا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ اروند کیجریوال دہشت گرد نہیں ہیں، انہیں ضمانت کیوں نہیں دی جا رہی؟ اس دوران عدالت نے کہا کہ آپ کو نچلی عدالت سے بھی ضمانت مل سکتی ہے۔ تو ایسی حالت میں ہائی کورٹ کیوں آئے ہیں؟

عدالت نے ابھیشیک منو سنگھوی سے پوچھا کہ وہ ضمانت کے لیے سیدھے ہائی کورٹ آگئے  ہیں۔ ٹرائل کورٹ میں کیوں نہیں گئے؟ ابھیشیک  منوسنگھوی نے کہا، مائی لارڈ، ایسا کیا جا سکتا ہے۔

اروند کیجریوال کو ای ڈی کے ساتھ ساتھ سی بی آئی نے بھی گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے معاملے میں وزیر اعلی کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے اس پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔