Bharat Express

CBI

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے لکھا کہ 'کچھ سوالات ہمیشہ آپ کو پریشان کرتے رہیں گے اور کچھ رازکبھی سلجھ نہیں سکتے ۔

درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سازش کے تحت سرکاری ملازمین نے ٹینڈر کے طریقے پر عمل کیے بغیر غیر قانونی طور پر نئی لیز اور تجدید لیز دیں۔ لوگوں کو غیر قانونی طور پر معمولی معدنیات کی کان کنی کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ معمولی معدنیات کی چوری اور رقم بٹورنے کی بھی اجازت دی گئی۔

سماجوادی پارٹی کے چیف اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ کل تک پارٹی لیڈران مشکلات پیدا کررہے تھے لیکن اب جانچ ایجنسی بھی پریشانی بڑھانے کی تیاری کرچکی ہے۔ اسی ضمن  میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی  یعنی سی بی آئی نے اکھلیش یادو کو سمن جاری کردیا ہے۔

یوپی کے باغپت واقع آبائی گاؤں ہساؤدا میں غازی آباد سے سی بی آئی کی ایک ٹیم پہنچی، جہاں جانچ کرنے اور مکان کے ویڈیو گرافی کے بعد یہ ٹیم واپس لوٹ گئی۔

منگل کو سی بی آئی نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سابق سکریٹری رمیش ابھیشیک کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے یہ کارروائی غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں کی۔

ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں ہو رہی غیر قانونی تعمیرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہورہے  غیر قانونی تعمیرات کو کوئی نہیں دیکھنے والا نہیں ہے ۔

اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ کی بنچ نے چندا کوچر اور دیپک کوچر کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ بنچ نے 9 جنوری 2023 کو کوچر جوڑے کو ان کی گرفتاری کے فوراً بعد ضمانت دے دی تھی۔

تقریباً چھ سال کی تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے ایئر انڈیا کے اس وقت کے سی ایم ڈی اروند جادھو، آئی بی ایم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، ایس پی اے انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور چھ دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی (مجرمانہ سازش) اور دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل اور کارکن پرشانت بھوشن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  "سی بی آئی ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ وہ سب سے زیادہ شریف، انسان دوست اور فیاض کارکنوں میں سے ایک رہے ہیں جنہوں نے کمزوروں اور غریبوں کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

دراصل، ای ڈی نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بنگال پولس جانچ میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔