Bharat Express

BSF

بنیادی طور پر اترپردیش کے غازی پور کے گاؤں شیرپور کے رہنے والے اکھلیش رائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

چھتیس گڑھ کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ پرتاپور تھانہ علاقہ کے تحت سادکتولا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم گشت کر رہی تھی۔

ساتھ ہی مرکز نے اس عرضی کی مخالفت کی ہے۔ ایس جی تشار مہتا نے کہاکہ  تمام سرحدی ریاستوں میں بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہے۔ 1969 سے گجرات کے پاس 80 کلومیٹر تھا، اب وہی 50 کلومیٹرہے۔ کچھ جرائم، پاسپورٹ وغیرہ پر بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہو گا۔

 رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی بے وجہ گولی باری میں بی ایس ایف کا ایک جوان کی موت ہوگئی۔

ڈرونز کا استعمال پاکستان اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات بھارت پہنچانے کے لیے کر رہا ہے۔ راجستھان، پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون مسلسل پکڑے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں حکومت نے نیم فوجی دستوں کی بھرتی کے عمل میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے آج لوک سبھا میں یہ تحریری جواب پیش کیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پچاس ہزار سے زائد سینٹرل آرمڈ فورسز نے اپنی نوکریاں چھوڑ دی ہیں ۔ چھوڑنے کی وجہ ذاتی وجوہات یعنی رضاکارانہ طور پرقبل از وقت ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ بتائی گئی ہیں۔

  24 جولائی اور 25 جولائی کی درمیانی رات کوچوکس بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا جو رام گڑھ سرحدی علاقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ پاکستانی شہری غلطی سے بھارتی سرحد میں داخل ہوا تھا۔ پنجاب فرنٹیئر کے پی آر او نے بتایا تھا کہ پاکستانی شہری غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا۔ اس کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بپرجوائے طوفان اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گجرات کے جاکھاؤ پورٹ سے 280 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی رفتار گزشتہ 6 گھنٹوں میں کم ہوئی ہے اور یہ تقریباً مستحکم ہے۔