Bharat Express

UP NEWS: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہید بی ایس ایف جوان اکھلیش رائے کو خراج عقیدت پیش کی،اہل خانہ کو 50 لاکھ کی مدد

شہیدفوجی اکھلیش کمار رائے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ ریاستی حکومت شہید ہونے والے فوجی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں نکسلیوں نے ایک بار پھر جان لیوا حملہ کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی پور ضلع کے رہنے والے بی ایس ایف جوان اکھلیش کمار رائے ، جو چھتیس گڑھ میں ڈیوٹی کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ سی ایم یوگی نے شہید ہونے والے فوجی کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کابھی  اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش کمار رائے کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے اور شہید فوجی کے نام پر ضلع کی ایک سڑک کا نام رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

فوجی کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی: سی ایم یوگی

شہیدفوجی اکھلیش کمار رائے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ ریاستی حکومت شہید ہونے والے فوجی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں نکسلیوں نے ایک بار پھر جان لیوا حملہ کیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سپاہی اکھلیش کمار رائے نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایک ایسا ہی دھماکہ ہوا تھا، جس میں ایک فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ تاہم نکسلیوں کے خلاف تلاشی مہم کو تیز کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز انہیں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔