Bharat Express

Brij Bhushan Singh

ونیش نے پیرس سے واپس آنے سے پہلے ہی ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے ریسلنگ میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیل اور سیاست ایک ساتھ نہیں کر سکتیں۔ونیش نے کہا، 'اب  مجھے صرف سیاسی میدان میں رہنا ہے۔

قیصرگنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے سواتی مالیوال کے معاملے پرردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جیسا بوتا ہے، ویسا ہی سامنے آتا ہے۔

 راؤز ایوینیو کورٹ نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے کے لئے کافی ثبوت ہیں۔ ساتھ ہی ان کے سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی الزام طے ہوں گے۔

بی جے پی نے یوپی کی دو لوک سبھا سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ان دو سیٹوں میں ایک سیٹ رائے بریلی کی ہے جبکہ دوسری سیٹ قیصر گنج کی ہے۔ قیصر گنج کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی نے اس بار ان کے بیٹے کرن بھوشن کو میدان میں اتارا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی برج بھوشن سنگھ سے قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پر امیدوار سے متعلق فون پربات ہوئی ہے، جس میں برج بھوشن سنگھ نے اس بات پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے جمعرات کے روز ہوئے انتخابات میں برج بھوشن شرن سنگھ کے معتمد سنجے سنگھ نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ سنجے کو 40 ووٹ ملے، جبکہ کامن ویلتھ گیمز کی سابق گولڈ میڈلسٹ انیتا شیوران کو 7 ووٹ ملے۔ سنجے وارانسی کے رہنے والے ہیں اور برج بھوشن کے قریب ہیں۔

برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ اوور سائٹ کے ریکارڈ میں 17 اکتوبر کے کسی واقعہ کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اوور سائٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں 17 اکتوبر کے واقعے کا ذکر اس کے بعد ہی کیا گیا ہے۔برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ بھی اوور سائٹ کمیٹی میں ہونے والی سماعت کو مسترد نہیں کر سکتی۔

اتر پردیش کے قیصر گنج سے ایم پی برج بھوشن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے متعدد الزامات کا سامنا ہے اور وہ مقابلہ کرنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے بطور عہدیدار 12 سال مکمل کر لیے ہیں، جو قومی کھیل کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ مدت ہے