Bharat Express

سواتی مالیوال معاملے پربرج بھوشن سنگھ نے کہا- جو جیسا بوتا ہے، ویسا سامنے آتا ہے…

قیصرگنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے سواتی مالیوال کے معاملے پرردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جیسا بوتا ہے، ویسا ہی سامنے آتا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے سواتی مالیوال سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے معاملے پراترپردیش واقع قیصرگنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے پہلی بار ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں برج بھوشن سنگھ نےعام آدمی پارٹی کو گھیرا۔ برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ دیکھئے جس وقت ہمارے اوپرالزام لگے تھے تو سب سے زیادہ ڈرامہ بازی اگرکسی نے کی تھی توعام آدمی پارٹی نے کی تھی۔ آج وہی چیز گھوم پھرکرکے۔۔۔ جو جیسا ہوتا ہے، وہ اس کے سامنے آتا ہے۔

برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ ہم کو لگتا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اورسین جو کریئیٹ ہوتا ہے، اس پربھی کام چل چکا ہے اوراس کا اثردہلی کے الیکشن پرپڑے گا۔ پہلے تو بدعنوانی کے الزام اوراب جنسی استحصال کے الزام تواس کا اثردہلی پر پڑے گا اور کسی دوسرے نے نہیں لگایا ہے۔ ان کی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے۔

جے پی نڈا نے کیا زبانی حملہ

دوسری جانب، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال پر مبینہ حملے سے متعلق پیرکو ان پرحملہ بولا اور الزام لگایا کہ چاردنوں تک ان کی خاموشی واضح طورپران کے دوہرے کردار دوہرے معیارکی عکاسی کرتی ہے۔

جے پی نڈا نے نئی دہلی سیٹ پر بی جے پی امیدواربانسری سوراج کے حق میں روڈ شو کیا۔ ریلی کے دوران جے پی نڈا نے کہا کہ پورے ملک اوردہلی کا ماحول مودی کوآشیرواد دینے کے حق میں ہیں۔ جے پی نڈا نے یاد دلایا کہ کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ میں دہلی حکومت کے چیف سکریٹری کے ساتھ مارپیٹ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا طریقہ کارہے۔ کیجریوال کی چاردنوں تک خاموشی اورمائیکرو فون کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا واضح طور پران کے دوہرے کرداراوردوہرے معیارکی عکاسی کرتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read