Bharat Express DD Free Dish

Bombay High Court

مفرور تاجر وجے مالیا نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ بھارت واپسی کی کوئی پکی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ان کے وکیل نے برطانیہ میں سفر پر پابندی اور بھارتی پاسپورٹ منسوخ ہونے کا حوالہ دیا۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ مالیا کی واپسی تک انہیں ”اقتصادی مجرم“ قرار دینے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت نہیں ہوگی۔

مہاراشٹر کے پال گھر میں سال 2020 میں پیش آئے سادھوؤں کے قتل کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے چار ملزمین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور موجودہ مرحلے پر ملزمین کو ضمانت دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہوگا۔

بامبے ہائی کورٹ نے این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی کی سیکورٹی میں تخفیف پرمہاراشٹر حکومت سے جواب مانگا ہے۔ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود سیکورٹی کم کرنے کے فیصلے پر عدالت نے سوال اٹھائے۔ عدالت نے 10 دنوں میں ریویو کرنے اورحلف داخلہ کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت 26 دسمبرکو ہوگی۔

جسٹس کے ٹی ديسائی میموریل لیکچر کے دوران جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ آئین نے اسے مضبوط تحفظ دیا ہے، لیکن عوامی نظم و نسق کے لیے اس کی حدود بھی مقرر کی گئی ہیں۔

مہاراشٹرمیں بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا اپڈیٹ آیا ہے۔ میونسپل کونسل اورٹاؤن کونسل کے انتخابات کے نتائج جو3 دسمبر کو ہونے والے تھے، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب 21 دسمبر کو اعلان کئے جائیں گے۔

جولائی 2011 کی شام ممبئی لرز اٹھی تھی۔ زویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور دادَر کبوتر خانہ میں چند منٹوں کے وقفے سے تین بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 21 افراد ہلاک اور 113 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اُس وقت کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اسے دہشت گردانہ سازش قرار دیا تھا۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام ملزمین اورقومی تفتتیشی ایجنسی کونوٹس جاری کی گئی۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ انصاف کے لئے جمعیۃعلماء ہند ملک کے نامورکریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کریے گی۔

 مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی حصول انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حزب اختلاف نے سخت اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی عدالتی نظام میں انصاف اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی تقرری کو روکا جائے۔

این آئی اے کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام 7 ملزمین کوبری کر دیا ہے۔ اب جمعیۃ علماء ہند نے اس فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند اگست کے پہلے ہفتے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائرکرے گی۔