Bharat Express DD Free Dish

Bombay High Court

بامبے ہائی کورٹ نے 11 جولائی 2006 کو ہوئے ممبئی ٹرین دھماکہ معاملے میں 12 ملزمین کو بری کردیا۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کیا۔ بم دھماکے میں 180 افراد کی جان گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان گواہوں کی گواہی کو بھی نا منظور کردیا، جن میں ٹیکسی ڈرائیور شامل تھے۔

ہندوستان کے 52ویں CJI سی جے آئی بی آر گوئی نے کہا، ’’میں آرکیٹیکٹ بننا چاہتا تھا لیکن میرے والد کے میرے لیے کچھ اور خواب تھے۔ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ میں وکیل بنوں، ایک ایسا خواب جسے وہ خود پورا نہیں کر سکے۔‘‘ سی جے آئی نے بتایا کہ اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے آرکیٹیکٹ بننے کا خواب چھوڑ دیا۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ ’’جب تک یہ درخواست زیرِ غور ہے، فرٹیلٹی سینٹر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ نطفے کے نمونے کو محفوظ رکھے۔‘‘

کوچی ٹسکرس کیرل اوربی سی سی آئی کے درمیان جاری قانونی جنگ میں بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ایک فیصلہ دیا ہے، جو دنیا کے امیرترین کرکٹ بورڈ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ 

سپریم کورٹ نے تھانے درگاہ کو منہدم کرنے پر7 دنوں کی روک لگا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے بامبے ہائی کورٹ کے 10 مارچ کے حکم کے خلاف ٹرسٹ کی عرضی پر سماعت کررہی تھی، جس میں درگاہ کے غیرقانونی حصے کو گرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کو انجینئرنگ کی ایک 19 سالہ طالبہ کو ضمانت دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

بامبے ہائی کورٹ نے پاکستان سے متعلق پوسٹ پر 19 سالہ طالبہ کی گرفتاری کو مہاراشٹر حکومت کا غیر متوازن ردعمل قرار دیا اور طالبہ کی وکیل کو فوری درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت بھی دی

اس سے پہلے 8 اپریل کو کامرا کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی مانگ والی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کنال کو 16 اپریل تک تحفظ فراہم کیا اور تمام حکومتی جماعتوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب بھی طلب کیا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے پیر کے روز بمبئی ہائی کورٹ میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے متعلق تبصروں کے لیے اپنے خلاف درج کی گئی پہلی معلوماتی رپورٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو صنعت کار گوتم اڈانی اور ان کے بھائی راجیش اڈانی کو مارکیٹ کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ایک مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ جسٹس آر این لڈّھا کی سنگل بنچ نے سیشن کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا جس میں کمپنی اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی برادران کو کیس سے بری کرنے کے مجسٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔