Bharat Express

ممبئی: معطل ڈی سی پی سوربھ ترپاٹھی کو بازیابی کیس میں بامبے ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت ملی

ممبئی، 17 نومبر (بھارت ایکسپریس): معطل ڈی سی پی سوربھ ترپاٹھی کو انگڈیا بازیابی کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ معطل ڈی سی پی سوربھ ترپاٹھی بھتہ خوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ پچھلی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ترپاٹھی کو 9 نومبر کو تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی اگلی سماعت یعنی 15 نومبر تک گرفتاری سے راحت دی تھی۔