Support to Students Protest: طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گزشتہ چند دنوں نے کئی مرتبہ میرا دل توڑا اور پھر امید کے ساتھ اسے جوڑا۔ ہر طالب علم کے پیچھے ایک خواب، خاندان کی امید، برسوں کی محنت اور قربانی کی ایک کہانی چھپی ہوتی ہے۔ طلبہ صرف اپنے لیے آواز نہیں اٹھا رہے، بلکہ وہ ان لوگوں کی امیدوں کی بھی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔‘‘
Preity Zinta Support Sonam Wangchuk And Students: ’’تعلیم میں سدھارکی لڑائی میں طلبا کے ساتھ ہوں…‘‘ طلبا کی حمایت میں اتریں پریتی زنٹا، سونم وانگچک سے کی خاص اپیل
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے انشن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اورسونم وانگچک ہندوستان کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں۔
Bollywood Stars Support Students Protest: طلبا کی حمایت میں کئی بالی ووڈ ستارے میدان میں اترے، پوجا بھٹ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، جنیلیا دیشمکھ نے اٹھائی آواز
داکارہ جنیلیا دیشمکھ نے طلبا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بغیر کسی خوف کے، واضح اور مضبوطی سے سنی جانی چاہیے۔ نوجوان ہماری جمہوریت کی دھڑکن اور ملک کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔
Musafir Cafe trailer: ’مسافر کیفے‘ کا ٹریلر جاری، فلم میں دکھائی گئی ہے محبت، خواب، رفاقت، جدائی اور خود کو دریافت کرنے کی جذباتی کہانی
فلم ’مسافر کیفے‘ 24 جولائی سے نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی، جہاں ناظرین محبت، جذبات اور خود شناسی سے بھرپور اس منفرد کہانی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
Master Saleem: ماسٹر سلیم: والد کی ڈانٹ بنی زندگی کا سب سے بڑا سبق، کم عمری میں شروع کی سروں کی ریاضت، اس طرح بنے دنیا کے ’ماسٹر سلیم‘
بھارتی موسیقی کی تاریخ میں چند ایسے فنکار گزرے ہیں جنہوں نے اپنی موسیقی کو محض پیشہ نہیں بلکہ روحانی ریاضت کا درجہ دیا۔ انہی باکمال فنکاروں میں سلیم شہزادہ، المعروف ماسٹر سلیم، کا نام نمایاں ہے۔ صرف چھ برس کی عمر میں ان کے والد اور معروف صوفی گلوکار استاد پورن شاہ کوٹی نے انہیں کلاسیکی اور صوفیانہ موسیقی کی باقاعدہ تربیت دینا شروع کر دی تھی۔
Tun Tun Was a Huge Fan of Dilip Kumar: دلیپ کمار کی دیوانی تھیں ٹن ٹن، پہلی فلم کے لیے رکھی تھی یہ خاص شرط
ٹن ٹن نے اپنی صلاحیت کے بل پر ہندی سنیما کی پہلی خاتون کامیڈین کا اعزاز حاصل کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکاری شروع کرنے سے قبل ان کی ایک خواہش تھی کہ وہ اپنی پہلی فلم اپنے پسندیدہ اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کریں۔
ساوتھ اوربالی ووڈ اداکار پرکاش راج کو ملی بڑی راحت، بنگلورو کورٹ نے منسوخ کر دیا غیرضمانتی وارنٹ، جانئے پورا معاملہ
ساوتھ سے لے کربالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والے اداکار پرکاش راج کو ووٹر آئی ڈی معاملے میں عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، بنگلورو کورٹ نے پرکاش راج کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔
Lock upp 2: ’لاک اپ ٹو‘ میں اہلیہ سنیتا آہوجا سے ملنے پہنچے گووندا، کہا- اگر یہ میرے سینے پر مارنا چاہتی تھی تو مار لینے دو…
او ٹی ٹی ریئلٹی شو ’لاک اپ 2‘ کے نئے پرومو میں بالی ووڈ اسٹار گووندا اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا سے ملاقات کے لیے بطور مہمان پہنچتے ہیں۔ اس دوران اسٹیج پر میزبان فرح خان کے ’سپاری‘ سے متعلق سوال پر گووندا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دے کر سب کا دل جیت لیا۔
Akanksha Chamola Marriage Statement: ’’اب کبھی شادی نہیں کروں گی‘‘، طلاق کے بعد آکانشا چمولا کا بڑا فیصلہ، بائیسیکسوئل ہونے سے متعلق کیا یہ بڑا انکشاف
آکانشا چمولا نے ریئلٹی شو میں انکشاف کیا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گی اور اکیلے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی بائے سیکسوئل پہچان اور خواتین کے ساتھ رشتوں سے متعلق بھی کھل کربات کی۔
Jagdeep in Memories: یادوں میں جگدیپ: اشتیاق احمد جعفری کا ’سورما بھوپالی‘ آج بھی ہندی سنیما کی پہچان
29 مارچ 1939 کو پیدا ہونے والے جگدیپ، جن کا اصل نام اشتیاق احمد جعفری تھا، کی زندگی بچپن ہی سے مشکلات سے بھری رہی۔ والد کے کم عمری میں انتقال اور 1947 کی تقسیمِ ہند کے بعد ان کے خاندان کی معاشی حالت بری طرح متاثر ہوئی۔





