Bharat Express DD Free Dish

Bollywood

بگ باس کے حالیہ ایپی سوڈ میں سلمان خان کو سینے کے قریب درد سے پریشان اور اسٹیج پر لیٹے دیکھ کر مداح کافی فکر مند ہو گئے تھے۔ اب خود سلمان خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹرول کرنے والوں کو بھی جواب دیا۔

بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو نے دِشا سالیان کی موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اس کیس میں فلمی دنیا اور سیاست سے وابستہ کئی نام سامنے آئے ہیں۔

بالی ووڈ کے گلوکار اور موسیقار امال ملک نے فلمی موسیقی سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پراب اس اشتہار سے متعلق یوزرس (صارفین) الگ الگ گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک طبقہ اداکارہ کے ڈریس سے متعلق انہیں ٹرول کررہا ہے جبکہ کئی لوگوں نے کریتی سینن کی حمایت کی ہے۔ اسی فہرست میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

کماری ناز کے کیریئر کا سب سے دلچسپ مرحلہ اس وقت آیا جب اداکاری کے مواقع کم ہونے لگے۔ انہوں نے اپنی آواز کو نیا ذریعۂ اظہار بنایا اور ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر کام شروع کردیا۔اسی دور میں ان کی آواز سری دیوی سے جڑی۔ جب سری دیوی ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنا رہی  تھیں، اس وقت کماری ناز نے ان کی ابتدائی ہندی فلموں کے لیے ڈبنگ کی۔

ذرائع کے مطابق شاہجہاں پور کے علاوہ ممبئی میں واقع ان کی بعض دیگر جائیدادوں کے سلسلے میں بھی قرض کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کے ایک مقدمے میں راج پال یادو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

فلم کی ریلیز سے قبل اہم شخصیات سے ملاقات۔ 7 اگست کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہنومان انش‘ کے ٹریلر اور اس کے روحانی پیغام کو سرکردہ سیاسی و مذہبی شخصیات نے سراہا۔

انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے امت شاہ کی محبت، خلوص اور پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک، سماج، ثقافت، سنیما اور زندگی کے مختلف موضوعات پر طویل اور نہایت بامعنی گفتگو ہوئی۔

جیا پردا نے ڈانس ریئلٹی شو "انڈیاز بیسٹ ڈانسر" میں بطور مہمان شرکت کے دوران بتایا کہ گانے کی شوٹنگ سے ایک رات پہلے وہ مسلسل پریشان رہیں۔ ان کے مطابق فلم کے ہدایت کار پرکاش مہرا نے انہیں بتایا تھا کہ اس گانے میں ان کا کردار "مینا" روایتی لباس کے بجائے جدید (ماڈرن) انداز میں نظر آئے گا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اصل نام عالیہ تھا، لیکن سلمان خان نے انہیں مشورہ دیا کہ چونکہ بالی ووڈ میں پہلے ہی ایک کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ موجود ہیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنا اسکرین نیم تبدیل کر لیں۔ سلمان کے مشورے پر انہوں نے "کیارا اڈوانی" نام اختیار کیا، جو بعد میں ان کی شناخت بن گیا۔ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کیارا نے اسی انٹرویو میں دلچسپ اشارہ دیا تھا۔