Bharat Express DD Free Dish

Bollywood News

مشہورگلوکارہ گایتری ہزاریکا کا اسپتال میں آخری سانس لی۔ گلوکارہ کو کینسرتھا اوروہ علاج کے دوران زندگی کی جنگ ہارگئیں۔ اب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے گلوکارہ کی موت پردکھ کا اظہارکیا ہے۔

عامرخان کی موسٹ اویٹیڈ فلم 'ستارے زمین پر' کا ٹریلرریلیزہوگیا ہے۔ فلم کا ٹریلرآتے ہی انٹرنیٹ پرچھا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک معذور لوگوں کے دلچسپ اسپورٹس ڈراما پرمبنی ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں عامرخان بطور کوچ نظرآرہے ہیں اوروہ معذور لوگوں کی ٹیم کے باسکٹ بال کے کوچ ہیں۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عامرخان نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے اسٹیج سے مودی حکومت کی تعریف بھی کی اورساتھ ہی ساتھ گہاربھی لگائی۔ انہوں نے کچھ مشورے دیئے کہ کیسے بالی ووڈ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

عامرخان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون کوریلیزہوگی۔ تفرح، جذبہ اور ڈرامہ سے بھرپور اس فلم کی ہدایت کاری آرایس پرسنا نے کی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر بھی جلد آئے گا۔

بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے دوست سلمان خان کے بارے میں بات کی ہے۔ اکشے کمارنے بھائی جان کے بارے میں کیا کہا، آئیے بتاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ سے متعلق تقریباً ہر دن نئے نئے اپڈیٹس آرہے ہیں۔ فلم کا بزکافی ہائی ہے اور شاہ رخ خان کے فینس انہیں واپس ایکشن کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔ اب خبرآرہی ہے کہ فلم کی شوٹنگ، جو کافی دنوں سے ملتوی ہو رہی تھی، وہ فائنلی شروع ہونے جا رہی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں کلین چٹ ملنے کے بعد اب ریا چکرورتی نے ایک نئی شروعات کے اشارے دیئے ہیں۔ ریا چکرورتی نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیپٹر-2 شروع ہوچکا ہے۔

اداکار منوج کمار اپنے پیچھے فیملی کے لئے اربوں کی جائیداد چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ کتنی ہے؟ منوج کمارکی نیٹ ورتھ تقریباً 20 ملین ڈالرتھی۔ جس کا مطلب ہے کہ 170 کروڑ روپئے کی پراپرٹی وہ فیملی کے لئے چھوڑگئے ہیں۔

عامرخان اوران کی گرل فرینڈ اسپریٹ کا ریلیشن جب سے کنفرم ہوا ہے، تب سے ہی دونوں سے متعلق کچھ نہ کچھ سننے میں آرہا ہے۔ ہرکوئی گوری اسپریٹ سے متعلق ہرایک بات جاننا چاہتا ہے۔