Bharat Express DD Free Dish

Bollywood News

1968 کی فلم "کنیا دان" کا یہ نغمہ بےحد مشہور ہوا۔ اس گیت میں ایک عاشق کے جذبات کو محبت نامے کے ذریعے نرمی اور لطافت سے پیش کیا گیا ہے۔ محمد رفیع کی جذباتی آواز اور نیرج کے دل میں اتر جانے والے بول آج بھی سننے والوں کے دل کو چھو لیتے ہیں۔

دھیرج کمارکا شماراپنے وقت کے مقبول ترین ٹی وی اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئرکا آغازایک ٹیلنٹ شوسے کیا، جس میں سبھاش گھئی اورراجیش کھنہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ راجیش کھنہ اس شوکے فاتح (ونر) بنے۔ دھیرج کمارنے 1970 سے 1984 کے درمیان بہت سی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔

عالیہ بھٹ اپنی پرسنل اورپروفیشنل لائف سے متعلق ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس درمیان خبرہے کہ اداکارہ کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ویدیکا پرکاش شیٹی کوگرفتارکیا گیا ہے۔

بی جے پی لیڈر اور ٹی وی فنکاراسمرتی ایرانی ایک بارپھرسے پردے پرنظرآنے والی ہیں۔ شو’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ کے لئے ان کا پہلا لُک سب کے سامنے آگیا ہے۔

عامرخان ہربارکچھ مختلف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے 'ستارے زمین پر' کے ذریعہ لوگوں کو ایک خاص پیغام پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے، لیکن اب عامرخان کی فلم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ 'ستارے زمین پر' ہندوستان میں ایسی پہلی فلم ہے، جسے ہرکوئی دیکھ سکتا ہے۔ وہ لوگ جو دیکھنے سے قاصرہیں ، سننے سے قاصر ہیں یا بول نہیں سکتے ہیں، وہ اس فلم سے بھی پوری طرح لطف اٹھا سکتے ہیں۔

Sardaar Ji 3 Controversy: دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی-3‘ پاکستان میں ریلیز ہونے کی وجہ سے تنازعہ میں ہے۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر احتجاج ہونے لگا ہے اور مخالفین اداکار کی پر سخت تنقیدکر رہے ہیں۔

مئی کے آخری ہفتے میں (23 مئی، 2023) کو ریلیز ہوئی ہارر-تھریلیرفلم ’فیئراسٹریٹ: پروم کوئن‘ نیٹ فلکس کی ٹاپ-10 لسٹ میں بنی ہوئی ہے۔ خوفناک کہانی، 80 کی دہائی کی سیٹنگ اور شانداراداکاری سے بھرپور یہ فلم ناظرین کو خوب پسند آرہی ہے۔

دیپیکا ککڑکو اسٹیج-2 کا لیورکینسر ہے، جس کی جانکاری انہوں نے خود سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے سبھی فینس سے ان کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے بعد سیلبس ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور ان کو ہمت دے رہے ہیں۔

سلمان خان سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ بھائی جان اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حالانکہ اس کے لئے انہیں بہت محنت کرنی ہے اوراس کے لئے وہ تیار بھی ہیں۔

مشہورگلوکارہ گایتری ہزاریکا کا اسپتال میں آخری سانس لی۔ گلوکارہ کو کینسرتھا اوروہ علاج کے دوران زندگی کی جنگ ہارگئیں۔ اب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے گلوکارہ کی موت پردکھ کا اظہارکیا ہے۔