Bharat Express

Shilpa Shetty Role in Indian Police Force: انڈین پولیس فورس میں کیوں شامل ہوئیں شلپا شیٹی؟ روہت شیٹی نے بتایا پورا سچ

روہت شیٹی نے کچھ دن بعد شلپا شیٹی کو فون کیا تو وہ چندی گڑھ میں اپنا آخری فلم ’سکھی‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں اس وقت ایک ریئلٹی شو بھی تھا۔

Shilpa Shetty Role in Indian Police Force:شلپا شیٹی ان دنوں اپنی اپ کمنگ ویب سیریز کے پرموشن میں مصروف ہیں، یہ فلم 19 جنوری کو ریلیز ہوجائے گی۔ حال ہی میں اس کا ٹریلرریلیزہوا تھا، جسے فینس نے خوب پسند کیا۔ شلپا شیٹی اس فلم میں ایکشن اوتارمیں نظرآئیں گی۔ فینس ان کا یہ رول دیکھنے کے لئے کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔

  مرد اداکارکو ملنے والا تھا رول

وہیں اب خبرسامنے آئی ہے کہ شلپا شیٹی سے پہلے یہ رول کسی اور کو ملنے والا تھا۔ جی ہاں، شلپا شیٹی کی جگہ یہ رول کوئی مرد اداکار پلے کرنے والا تھا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ انٹرویو کے دوران روہت شیٹی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ رول لکھا جا رہا تھا تو اسے کوئی مرد اداکار پلے کرنے والا تھا، لیکن پھر انہوں نے سوچا یہ کسی خاتون اداکارہ کو دیا جانا چاہئے۔

شلپا شیٹی کوکیسے ملا فلم کا آفر

اس کے بعد روہت شیٹی نے کچھ دن بعد شلپا شیٹی کو فون کیا تو وہ چندی گڑھ میں اپنا آخری فلم ’سکھی‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں اس وقت ایک ریئلٹی شو بھی تھا۔ انہیں ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ شو‘ کرنا تھا اور ان دونوں کے درمیان معاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے شو کے لئے شوٹنگ کی۔ ساتھ ہی روہت شیٹی نے انٹرویو میں مزید اس بات کا انکشاف کیا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کا پیر بھی ٹوٹ گیا تھا۔ روہت شیٹی نے مزید بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ انڈسٹری میں صرف دو ایسی اداکارہ ہیں جو پولیس افسر کا رول پلے کرسکتی ہیں۔ ان میں سے ایک نام شلپا شیٹی کا ہے۔ ساتھ ہی فلم میں شلپا شیٹی کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا ایس پی کبیر ملک کا رول پلے کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس