Bharat Express

Rashid Khan Demise: موسیقار استاد راشد خان کا انتقال، 55 سال کی عمر میں لی آخری سانس

استاد راشد خان پروسٹیٹ کینسرسے جدوجہد کر رہے تھے، جس کے لئے کولکاتا کے ایک استاد میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہ وینٹیلیٹراورآکسیجن سپورٹ پرتھے۔

استاد راشد خان کا انتقال ہوگیا۔

Rashid Khan Demise: عظیم موسیقاراستاد راشد خان کا منگل کے روزانتقال ہوگیا۔ انہوں نے 55 سال کی عمرمیں آخری سانس لی۔ استاد راشد خان پروسٹیٹ کینسرسے جدوجہد کر رہے تھے، جس کے لئے کولکاتا کے ایک استاد میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہ وینٹیلیٹراورآکسیجن سپورٹ پرتھے۔ ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود بھی انہیں بچایا نہیں جاسکا۔ جس اسپتال میں استاد راشد خان کا علاج چل رہا تھا، وہاں کے ایک افسر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ دوپہرتقریباً 3:45 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا اظہارافسوس

استاد راشد خان کے انتقال پرمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک اور پورے موسیقی دنیا کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں بہت مایوس ہوں۔ مجھے ابھی بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ راشد خان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

طبیعت میں نہیں آرہی تھی بہتری

گزشتہ ماہ سیریبرل اٹیک آنے کے بعد استاد راشد خان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ انہوں نے شروعات میں ٹاٹا میموریل کینسراسپتال میں علاج کرایا۔ پھر بعد میں انہوں نے کولکاتا کے ایک اسپتال میں اپنا علاج جاری رکھنے کا متبادل چنا۔ قریبی ذرائع کے مطابق، گزشتہ ماہ پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی ہونے کے بعد سے ان کی حالت ٹھیک ہو رہی تھی۔

-بھارت ایکسپریس