Bharat Express

BJP

مغربی بنگال کے آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ سندیشکھلی کے واقعات شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دو ماہ سے کلیدی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی نے سندیشکھلی کی بہنوں کے ساتھ جو کیا اسے دیکھ کر پورا ملک ناراض ہے۔

مہاراشٹر میں شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے کا آفرملا ہے۔ ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اس سے متعلق جمعہ کے روز بڑا انکشاف کیا ہے۔

اس بار رائے بریلی سے کانگریس کی موجودہ رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی الیکشن نہیں لڑیں گی۔ راہل گاندھی 2019 میں امیٹھی سے الیکشن ہار گئے تھے۔ اب بات ہے کہ پرینکا رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

تمل ناڈو بی جے پی نے آج سی ایم ایم کے اسٹالن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر چینی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے ہر سیٹ کے لحاظ سے حکمت عملی تیار کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کئی اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹنے کی تیاری میں ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے مسلسل ان کے نام کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی۔

ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادی تمام 14 حلقوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

ہری پرساد نے یہ تبصرہ بی جے پی کے ان الزامات کے جواب میں کیا کہ منگل کو ریاست میں کانگریس کی راجیہ سبھا جیتنے کے بعد پاکستان نواز نعرے لگائے گئے تھے۔

ملک کے 15 ریاستوں کی 56 راجیہ سبھا سیٹوں پرالیکشن ہوئے ہیں، جن میں الگ الگ 12 ریاستوں کی 41 سیٹ پر بلامقابلہ منتخب کئے گئے تھے۔ کرناٹک کی 4، اترپردیش کی 10 اور ہماچل پردیش کی ایک راجیہ سبھا سیٹ پرمنگل کے روز الیکشن ہوا۔ کرناٹک کی 4 سیٹوں میں سے تین سیٹیں کانگریس، اورایک سیٹ بی جے پی جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ اترپردیش کی 10 میں سے 8 سیٹ بی جے پی اور دو سیٹ سماجوادی پارٹی نے جیتی ہے۔

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت دہلی سے 1 روپیہ نکلتا تھا اور 15 پیسے وہاں پہنچتا تھا۔ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو آج آپ کو جو 21 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں

منوج جھا نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی عوامی حمایت نے بی جے پی کو پریشان کر دیا ہے اور اب وہ پیسے کی طاقت کا سہارا لے رہی ہے۔