Bharat Express

BJP

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی منوج پانڈے نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ووٹنگ سے پہلے پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، میں چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ قبول کیا جائے۔

کراس ووٹنگ کے خوف سے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی یوپی میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یوپی میں آٹھویں امیدوار سنجے سیٹھ کو جیتنے میں کوئی کمزوری نہ ہو، اسے دیکھتے ہوئےبی جے پی ایم ایل اے کے ناموں پر وہپ جاری کرے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

انڈیا ہیٹ لیب نے پایا کہ 2023 میں ملک میں 668 نفرت انگیز تقاریر دی گئیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 255 واقعات پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے جب کہ دوسرے ششماہی میں 413 واقعات دیکھے گئے۔

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، لیکن بی جے پی نے یہاں 8 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے سے 7 اور سماجوادی پارٹی سے 2 امیدواروں کا راجیہ سبھا رکن بننا طے ہے، ساری لڑائی ایک سیٹ کولے کرہے، اسی ایک سیٹ کے لئے دونوں پارٹیوں نے ساری طاقت جھونک دی ہے۔

جھارکھنڈ میں کانگریس کی واحد رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ سنگھ بھومی سے رکن پارلیمنٹ اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا کی اہلیہ ہیں۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات شیئر کیں۔ ان چاروں ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے پاس اب ایوان میں 53 ایم ایل اے ہوں گے۔ اس کے علاوہ 3 ایم ایل اے باہر سے حمایت دے رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے مزید کہا کہ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ 'بھارت جوڑو نیا ئے یاترا' کا حصہ بنیں گے اور راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔

پانڈے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے استعفیٰ خط میں مزید لکھا کہ جب میں نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تو مجھے آپ اور دیگر سینئر عہدیداروں کا تعاون حاصل ہوا۔

جینت چودھری نے اپنے ایم ایل ایز میں عدم اطمینان کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر تمام نو ایم ایل ایز کی تصویریں جاری کیں۔