Acharya Pramod Krishnam: پرینکا گاندھی کو تو کم از کم روکنا چاہیے تھا،انہوں نے آپ کو نہیں روکا ؟ جانئے اس معاملہ پر کیا بولے آچاریہ پرمود کرشنم
آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی وزیر اعظم مودی کے بارے میں کہا، "اس وقت پی ایم مودی نے مجھے نہیں کہا کہ آپ کانگریس سے ہیں، اگر آپ کانگریس چھوڑ دیں گے تو میں آؤں گا۔ میرے سامنے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی لیکن ہمارے کچھ دوستوں نے ایسا کیا۔" ہمیں شرط لگانے کا موقع بھی نہ دیں۔
Himachal Pradesh Political Crisis: پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش کی سیاسی رسہ کشی کے لئے بی جے پی کو بتایا ذمہ دار، کہا- کانگریس کو عوام نے کیا منتخب
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور ہماچل پردیش میں اقتدارسے لے کرتنظیم تک میں تال میل بٹھانے کے لئے فارمولے پرغوروخوض شروع کردیا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے پاراٹی اراکین اسملی میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
Himachal Pradesh Political Crisis: ہماچل پردیش کے سی ایم سکھویندر سنگھ سکھو نے استعفیٰ دینے سے کیا انکار، کہا- حکومت کو خطرہ نہیں
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں عام آدمی اورملازمین کی حکومت ہے، کچھ لوگ فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں، لیکن ہماری حکومت 5 سال تک چلے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی بھی ہمارے رابطے میں ہیں۔
Himachal Political Crisis: کانگریس نے بچالی ہماچل کی سرکار،بی جے پی سے لیا بدلہ،اسپیکر نے 15 بی جے پی اراکین اسمبلی کو کیا معطل
کانگریس نے غیر مطمئن ایم ایل اے کو راضی کرنے کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متحرک کردیا ہے۔ تاہم کانگریس کا بحران کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دریں اثنا، ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Rajya Sabha Election 2024: یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے راجیہ سبھا انتخابات جیتنے والے تمام 8 بی جے پی امیدواروں کو اعزاز سے نوازا
کراس ووٹنگ کے ذریعے، ایس پی کیمپ کے 9 ایم ایل ایز نے اکھلیش یادو کے پلان-3 یعنی تین امیدواروں کو راجیہ سبھا میں لے جانے کے منصوبہ پر پانی پھیر دیا۔ کراس ووٹنگ کو لے کر یوپی کے سیاسی حلقوں میں زوردار بحث جاری ہے۔
Rajya Sabha election results released in UP: بی جے پی نے 8 اور ایس پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی
جیا بچن اس لحاظ سے نمایاں رہیں کہ انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ ایس پی امیدوار جیا بچن کو 41 ووٹ ملے۔ دوسرے امیدوار رام جی لال سمن کو بھی 40 ووٹ ملے۔
Rajya Sabha Election 2024: کرناٹک راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس کے تین اور بی جے پی کے ایک امیدوار کو ملی جیت، اس امیدوار کو شکست کا سامنا
کرناٹک میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ہوئی ووٹنگ میں کانگریس لیڈر اجے ماکن، سید ناصر حسین، جی سی چندرشیکھر اور ایک بی جے پی امیدوار نارائن سا بھانڈا کو جیت ملی ہے۔ جبکہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے پانچویں امیدوار کپیندر ریڈی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بہار میں عظیم اتحاد کو لگا بڑا جھٹکا، آرجے ڈی اور کانگریس کے تین اراکین اسمبلی نے تھام لیا بی جے پی کا دامن
بہارکی سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب ایک ایک کرکے ایم ایل اے بھی دوری بنانے لگے ہیں۔ منگل کو یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب عظیم اتحاد کے تین اراکین اسمبلی بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔
Rajya Sabha Election 2024: ’جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن…‘ کراس ووٹنگ پر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا حملہ
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی قیاس آرائیوں پر کہا کہ جن اراکین اسمبلی کو فائدہ ملنا ہوگا، وہ چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن وہ اس گڈھے میں خود گرجاتے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا، 5 اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات، بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کا ملے گا تحفہ؟
اگرسماجوادی پارٹی کے یہ پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دیتے ہیں تویہ اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ ان کے تیسرے امیدوارکی جیت ناممکن سا لگنے لگا ہے۔