Bharat Express DD Free Dish

BJP

مغربی بنگال میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی دوران راجیہ سبھا انتخابات نے بھی ریاست کی سیاست میں نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارچ تا اپریل 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپریل میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست آمنے سامنے ہوں گی۔

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ کو مستقل نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات کو فکر انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بریلی کے خالی گھر میں نمازپڑھنے والوں پرپولیس مقدمہ درج کرتی ہے، کرسمس کی تیاری کرتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے، مدھیہ پردیش کے بیتول میں محمد نعیم کے بنوائے اسکول پربلڈوزرچلا دیا جاتا ہے

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

راجیشور سنگھ نے کہا کہ بھارت کی اصل طاقت سماجی ہم آہنگی، باہمی احترام اور آئینی اقدار میں مضمر ہے، نہ کہ تقسیم اور نفرت میں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذات پات پر مبنی نفرت کی مخالفت کریں اور سماجی اتحاد کو فروغ دیں۔

ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو ’واٹس ایپ کمیشن‘ قرار دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ایس ٹی حسن نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے ذریعے ووٹروں کے نام کاٹنے کا کام کر رہا ہے۔

شہزاد پوناوالا نے پونے سٹی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔

راجیشور سنگھ کے حامیوں کی جانب سے جاری کردہ اطلاع اور پوسٹروں کے مطابق، اجے رائے کی مبینہ “قابلِ اعتراض” تبصرہ کے خلاف شہید پتھ چوراہا، کانپور روڈ پر واقع ہوٹل ہالیڈے اِن کے سامنے صبح 11 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ کی مذکورہ تقریر، اس تناظرمیں کہ وہ ایک اعلیٰ آئینی منصب پر فائزہیں، کسی بھی طرح سے محض رائے کے اظہار کے دائرے میں نہیں آتی، بلکہ اس کا واحد اور بنیادی مقصد ایک کمیونٹی کے خلاف نفرت، عداوت اور بدخواہی کو فروغ دینا ہے۔ ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے اور ایک مخصوص برادری کو اجتماعی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جو اپنے عہدے کی مریادا سے غداری ہے۔

اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں 26 جنوری کو ایک دکان کے نام کو لے کر شروع ہونے والا تنازعہ اب ملکی سیاست میں مرکزِ بحث بن گیا ہے۔ جِم مالک دیپک کمار نے بھیڑ کے سامنے خود کو ’محمد دیپک‘ کہہ کر سماجی ہم آہنگی اور انسانیت کی مثال قائم کی، جس پر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے انہیں اپنا ’ہیرو‘ قرار دیا۔

چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سوربھ جوشی نے 18 ووٹ حاصل کر کے فتح درج کی، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 11 ووٹ اور کانگریس کو 7 ووٹ ملے۔ یہ پہلا موقع تھا جب میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہاتھ کھڑا کر کے کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی پہلے ہی عددی لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں تھی، اور عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے الگ الگ انتخاب لڑنے کے باعث بی جے پی کی جیت کو پہلے ہی یقینی مانا جا رہا تھا۔