Chirag again active against JDU: جے ڈی یو کو اس بار حاشیے پر بھیجنا چاہتے ہیں چراغ ،بہار الیکشن میں نتیش کمار کی ساکھ اور پارٹی دونوں خطرے میں
سال 2020 میں، چراغ نے ایک راستہ روکنے والا کردار ادا کیاتھا جس نے این ڈی اے میں سمی کرن کو بدل دیا اور جے ڈی یو اور نتیش کمار کی پوزیشن کو کمزور کر دیا۔ ایل جے پی نے 243 میں سے 134 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور ووٹوں کی تقسیم کے لیے حکمت عملی کے ساتھ امیدواروں کو زیادہ تر جے ڈی یو کے خلاف کھڑا کیا۔
CM Nitish announces 35% reservation for women: بہار الیکشن سے پہلے نتیش کمار کی بڑی چال،تمام سرکاری خدمات میں خواتین کیلئے 35فیصدی براہ راست ریزویشن کا اعلان
یہ ریزرویشن تمام قسم کی سرکاری ملازمتوں پر نافذ ہوگا۔الیکشن سے قبل نتیش حکومت کی طرف سے اس فیصلے کو ایک ماسٹر اسٹراک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی اس پر اپوزیشن کی جانب سے بیان آنا باقی ہے۔
Chakka Jam over Bihar voter list revision: راہل-تیجسوی ایک ساتھ بہار میں کریں گے چکہ جام،حکومت اور الیکشن کمیشن کو گھیریں گے مہاگٹھ بندھن کے لیڈران
صداقت آشرم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا کہ چکہ جام موثر رہے گا۔ چکہ جام میں مہا گٹھ بندھن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ ادھر کانگریس نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
Owaisi Remark On Election Commission: ’لوک سبھا الیکشن 2024 کی ووٹرلسٹ کوکیوں نہیں بنایا جا رہا ہے بنیاد‘، بہارمیں ووٹرلسٹ سے متعلق الیکشن کمیشن سے میٹنگ کے بعد اسدالدین اویسی کا بڑا سوال
اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ 2024 کی ووٹرلسٹ کو الیکشن کمیشن بنیاد کیوں نہیں بنا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024 میں ووٹ دیا آخر 2025 میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے؟
SIR of electoral rolls in Bihar : بہار والوں کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت،ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے عدالت تیار،تاریخ کا بھی کردیا اعلان
کپل سبل نے سینئر وکلاء ابھیشیک منو سنگھوی، شاداب فراصت اور گوپال شنکر نارائنن کے ساتھ سپریم کورٹ میں اس مسئلہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس عمل کی وجہ سے لاکھوں لوگوں، خاص کر خواتین اور غریب طبقے کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
Bihar Chief Electoral Office made a big announcement: بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 24 جون 2025 کو بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی جائزے کا اعلان کیا تھا، جس میں ووٹروں سے 11 مخصوص دستاویزات، جیسے کہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا والدین کے دستاویزات، جمع کرانے کی ضرورت تھی۔
Jamaat-E-Islami Hind on Election Commission: جماعت اسلامی نے این آرسی نافذ ہونے کی بات کیوں کہی؟
پروفیسر انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، لیکن جس طرح سے ان لوگوں کو محسوس ہوا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤ میں ہے، یہ ملک کے لئے اورہماری جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
Nitish Kumar’s son to enter politics: نشانت اگر جے ڈی یو میں شامل نہیں ہوئے تو پارٹی میں بھگدڑ مچ جائے گی،کوئی لیڈر آر جے ڈی میں،کوئی بی جے پی میں چلا جائے گا:گوپال منڈل
حال ہی میں جے ڈی یو ایم ایل اے ونے چودھری نے کہاتھا کہ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ نشانت کو اب قیادت سنبھالنی چاہئے اور انہیں اسمبلی انتخابات بھی لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نشانت قیادت کریں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کی یہی رائے ہے۔
AIMIM to join Grand Alliance: اے آئی ایم آئی ایم نے مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی خواہش کا کیا اظہار، اخترالایمان نے لالو یادو کو لکھا خط
واضح رہے کہ بہار کے سیمانچل علاقے میں اقلیتی ووٹوں کے لیے سخت مقابلہ ہوگا۔ کشن گنج میں 67 فیصد، کٹیہار میں 38 فیصد، ارریہ میں 32 فیصد اور پورنیہ میں 30 فیصد مسلم ووٹر ہیں۔
Bihar Electoral Revision Row: ’’بہار میں ووٹر لسٹ سے ووٹروں کو ہٹانے کی سازش…بی ایل او کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیں گے…‘‘، پپو یادو کا بڑا بیان
پپو یادو نے کہا کہ یہ آزادی کی دوسری جنگ ہے۔ ہمیں عوام کے درمیان جا کر ان کے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو میں اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ وہ سڑکوں پر آکر اس تاناشاہی کے خلاف آواز بلند کریں۔





