Goldman of Bihar Prem Singh: ملک کے لیے ایک منٹ میں سب کچھ قربان کر دوں گا، بہار کے گولڈ مین نے ایسا کیوں کہا؟ پہنتے ہیں 6.3 کلو سونا
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن کر باہر نکلتے ہیں۔ ان کے زیورات میں سب سے خاص درگا ماتا اور ہنومان جی کی شکل والے لاکٹ ہیں، جنہیں وہ اپنے دل کے بہت قریب مانتے ہیں۔اپنے ’گولڈ مین‘ والے انداز کو برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے اپنی بُلٹ موٹر سائیکل پر بھی تقریباً 300 سے 350 گرام سونے کی پلیٹنگ کرائی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت اس پر تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ’کارنیوال‘ کار کو بھی سنہری رنگ میں تبدیل کرایا ہے۔
Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ
فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے رام للا اور ہنومان گڑھی میں درشن و پوجا کی۔ اس دوران انہوں نے شری رام جنم بھومی مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کرکے آشیرواد لیا۔
Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد
’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں کوی سمیلن اور مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جہاں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا۔
Shah Jabeen Qazi Receives Special Award: ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی اردو کی خدمت کے لئے بھارت ایکسپریس کی جانب سے خصوصی اعزاز سے سرفراز
اردو زبان کی ترویج اور اس کے فروغ کے لیے خدمات اور خصوصی تعاون پر القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی بانی ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کو’بزم صحافت‘ میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت کی زبان قراردیا، سید شاہنوازحسین، شاہد صدیقی، پروفیسرشاہد اختر، عمران مسعود، آلوک وتس اورڈاکٹرشمس اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا اور آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمّیلن کا اہتمام کیا گیا۔
Kiren Rijiju Praises Bazm-e-Sahafat: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھارت ایکسپریس کے اردو کانکلیو کی ستائش کی، فیس بک پوسٹ میں لکھا- ’بزم صحافت‘ نے دیا مضبوط پلیٹ فارم
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئرصحافی شاہد صدیقی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹر شاہد اختر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اور گروپ مینیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے ، این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر اور کانکلیو کے کنوینر ڈاکٹرخالد رضا خان اور کوکنوینر ڈاکٹر نثاراحمد خان موجود رہے۔
’Bazm-e-Sahafat‘: ’بزم صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کا تیسرا کانکلیو، اردو زبان، صحافت، سیاست اور شعر و ادب کی نامور شخصیات ہوں گی شریک
مرکزی وزیر برائے اقلیتی وپارلیمانی امور کرن رجیجو، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور سید شاہنواز حسین سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کا کلیدی خطاب ہوگا۔
’Swami Govind Dev Giri Praises ‘Hanuman Ansh: سوامی گووند دیو گری نے کی ’ہنومان انش‘ کی تعریف، انوپریہ ناگر نے ’بھارت ایکسپریس‘ کو دیا کریڈٹ
سناتن کی گونج اور ’ہنومان انش‘ کا جلوہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں شری کرشن جنم بھومی نیاس کی میٹنگ میں سوامی گووند دیو گری نے پروڈیوسر انوپریہ ناگر کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران انوپریہ نے آفیشل میڈیا اور پبلسٹی پارٹنر بننے کے لیے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کا شکریہ ادا کیا۔
’’آج کا دور بھارت کا سنہری دور‘‘ بدریا مہوتسو 2026 میں شنکرآچاریہ اور تکشیلا کا ذکر کرتے ہوئے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بتائی وجہ؟
تین ہزار سالہ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے کہا کہ بھارت نے طویل غلامی اور حملوں کا سامنا کیا، لیکن اس کی علمی اور ثقافتی شعور کو ختم نہیں کیا جا سکا۔
’’ثقافت کا زندہ رہنا ہی انسانیت کی بقا ہے‘‘ بدریا 2026 کے اسٹیج سے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے دیا ثقافتی اتحاد کا پیغام
تالکٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان بدریا 2026 میں فن، ثقافت، انسانی ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیتے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کہا کہ ثقافت انسانیت اور ہمدردی کی پہچان ہے۔





