Bharat Express DD Free Dish

Bharat Express Urdu

انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کے صحافیوں کو بھی اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ جس قوم کا قلم آزاد نہیں ہوتا، وہ قوم غلام ہو جاتی ہے۔‘‘

انھوں نے اس تقریب کے لیے بھارت ایکسپریس اردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ درخواست بھی کہ اس طرح کی تقاریب لگاتار منعقد کی جانی چاہئیں۔

ملک کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کو بھارت ایکسپریس اردو نے خراج عقیدت پیش کیا۔ شفیق الحسن کے ذریعہ مسلسل 8 برسوں سے بے لوث نیوزکلیپنگ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "نیوز مین آف انڈیا" کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ڈاکٹر شاہد اختر نے مولوی محمد باقر کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک سے محبت اور ملک کے قربان ہو جانے اور اردو صحافت کو سمجھنا ہے تو مولوی محمد باقر کی قربانی کو سمجھنا ہوگا۔‘‘

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں سجی شعرا کی محفل نے بکھیرا غزلوں کا رنگ ، سرکردہ شخصیات کی شرکت نے پروگرام میں لگائے چار چاند

بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے منعقدہ تقریب کی سب سے اہم انفرادیت یہ تھی کہ دہلی کے اردو صحافیوں اور مختلف اخبارات کے ایڈیٹرحضرات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازسے سرفرازکیا گیا۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا انعقاد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے کانفرنس ہال-1 میں کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کے معروف صحافی اور دانشور شرکت کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کا انعقاد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے کانفرنس ہال-1 میں کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کے معروف صحافی اور دانشور شرکت کر رہے ہیں۔

سی ایم ڈی اپیندر رائے نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہ ملنے میں 130 سال لگیں گے۔

مولانا ارشد مدنی نے بزمِ صحافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے اپنے پرخلوص محبت کی بنیاد پر بلایا، اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صورتحال یہ ہے کہ مسلمان ہندوستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور ہم ہمیشہ سے اسی ملک کے رہنے والے ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ مسلمان ہندوستان کو اپنا ملک نہیں مانتے۔