’Bazm-e-Sahafat‘: ’بزم صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کا تیسرا کانکلیو، اردو زبان، صحافت، سیاست اور شعر و ادب کی نامور شخصیات ہوں گی شریک
مرکزی وزیر برائے اقلیتی وپارلیمانی امور کرن رجیجو، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور سید شاہنواز حسین سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کا کلیدی خطاب ہوگا۔
‘Nimiya Ke Daar’ at Badariya 2026: ’’نیمیا کے ڈار‘‘ گا کر منوج تیواری نے ’بدریا 2026‘ میں باندھا سماں، سی ایم ڈی اپیندر رائے کو بتایا ’مٹی کی شان‘
تقریب میں دہلی بی جے پی کے سینئر رہنما ہرش ملہوترا، دہلی بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری پون رانا، سابق میئر پرویش واہی، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن ستیہ شرما، متعدد ارکان اسمبلی، ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ کی صدر یوگیتا سنگھ، فاؤنڈیشن کے بانی برجیش رائے اور ٹرسٹیز سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
Independence Day 2026: کتے سے سبق اور سکندر کا پچھتاوا، یوم آزادی پر سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بتایا زندگی میں سادگی کی اصل اہمیت
اپیندر رائے نے کہا کہ یہ واقعہ انسان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ زندگی کی حقیقی خوشی غیر ضروری خواہشات اور ظاہری آسائشوں میں نہیں بلکہ سادگی اور ضرورت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے۔
80th Independence Day Celebrations at ‘Bharat Express’: بھارت ایکسپریس میں 80ویں یوم آزادی کی دھوم، سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بتایا کیسا ہونا چاہیے سچا انسان
اپیندر رائے نے کہا کہ انسانیت کی اصل آزمائش اس وقت ہوتی ہے جب انسان صرف اپنے درد تک محدود نہ رہے بلکہ دوسروں کی تکلیف کو بھی اپنے برابر محسوس کرے۔ ان کے مطابق حقیقی مددگار وہ نہیں جو لاکھوں روپے خرچ کردے، بلکہ وہ ہے جو اپنی محدود استطاعت کے باوجود کسی ضرورت مند کی 10 روپے کی مدد کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے۔
Independence Day 2026: بھارت ایکسپریس میں گونجا حب الوطنی کا جذبہ، سی ایم ڈی اپیندر رائے نے لہرایا ترنگا، کہا: یہ ملک ایماندار لوگوں کا ہے
اپیندر رائے نے کہا کہ کئی مرتبہ انسان کے سامنے پہلے ہی سازش کی ایک گہری چادر بچھائی جاچکی ہوتی ہے، جو اس کے پھنسنے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ انسان کو اس میں لپیٹ کر ایک طرف کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے ذہن کے بھٹکنے کے امکانات اور انسان کے سامنے موجود پیچیدہ حالات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکہ کے 250 سال: دہلی میں آج شام ہوگی مارکو روبیو-سرجیو گور کی شاندار میزبانی، خصوصی محفل میں شرکت کریں گی متعدد اہم شخصیات
امریکی خارجہ سکریٹری مارکو روبیو کے تاریخی بھارت دورے کے دوران بھارت منڈپم میں ’فریڈم 250‘ کا جشن، جہاں پالیسی سازوں سے لے کر سلیبریٹیز تک کی رونق ہوگی۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان بھی ہیں مدعو۔
CMD Upendra Rai thanked the people of Gorakhpur: گورکھپور میں سی ایم ڈی اپیندر رائے کا شاندار استقبال، عوام نے جوش و خروش سے کیا خیر مقدم
اپیندر رائے نے مزید کہا کہ بھارت ایکسپریس غیر جانبدار رپورٹنگ اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ درست، شفاف اور عوامی مسائل پر مبنی خبروں کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
CMD Upendrra Rai Warns On AI Fake News: لکھنؤ میں ’تہلکہ سنواد‘ کا انعقاد، اے آئی اور فیک نیوز پر سی ایم ڈی اپیندر رائے کی بڑی وارننگ
اپیندر رائے نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے جہاں عام لوگوں کو اظہارِ رائے کی طاقت دی ہے، وہیں فیک نیوز کا خطرہ بھی تیزی سے بڑھا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی اس خطرے کو مزید سنگین بنا رہی ہے،
CMD Upendrra Rai Inaugurates Kailash Gautam Library: پریاگ راج میں علم کی نئی روشنی: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے کے ہاتھوں کیلاش گوتم لائبریری کا افتتاح، یادوں کی گیلری کا کیا معائنہ
افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا کہ ادب اور تعلیم کا یہ حسین امتزاج معاشرے کو نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عوامی شاعر مرحوم کیلاش گوتم کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری عام آدمی کی آواز تھی اور ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی مؤثر ہے۔
CMD Upendrra Rai In Bharat Film Festival: سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے نوجوانوں کی ذہنیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی پر زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں
اُپیندر رائے اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ جدید دور کی سب سے بڑی قدر آزادی ہے اور اس آزادی کو خود کو بہتر بنانے اور قوم کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔





