نئی دہلی: بھارت ایکسپریس کی جانب سے ’’بزمِ صحافت‘‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا انعقاد 26 نومبر 2025 بدھ کے روز کیا جا رہا ہے۔ اس کانکلیو کا تھیم ’’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘‘ ہے۔ یہ کانکلیو اردو اکیڈمی دہلی (آرٹ، کلچر اینڈ لینگویج، حکومت دہلی) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے، مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر کرتی وردھن سنگھ، لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال سمیت ملک کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
اس کے علاوہ، پروگرام میں صحافیوں، دانشوروں، ادیبوں، اساتذہ، طلبہ اور اردو سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آڈیٹوریم)، لودھی روڈ، نئی دہلی میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کانکلیو میں کل 6 سیشنز رکھے گئے ہیں جن میں افتتاحی تقریب کا آغاز 10:30 بجے ہوگا، دوسرا سیشن دوپہر 12:00 سے 01:30 بجے چلے گا، تیسرا سیشن: نئے ہندوستان میں اردو کے کردار پر بحث، چوتھا سیشن: ملک کی تعمیر میں اردو صحافت کا کردار، چوتھا سیشن دوپہر03:15 سے 04:30 بجے تک چلے گا، پانچواں سشن شام 04:30 سے 05:30 شام تک چلے گا اور چھٹا سیشن: آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن۔

چھٹا سیشن: آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن
چھٹا سیشن شام 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک چلے گا، جس کی صدارت شکیل اعظمی کریں ، جبکہ معین شاداب نظامت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس سیشن کی مہمان خصوصی برکھا سنگھ ہوں گی۔ اس دوران ملک بھر سے ممتاز شعرا اور کوی اپنی شاعری اور کویتا سے لوگوں کو محظوظ کریں گے، جن میں اقبال اشہر، انل اگرونشی، منیکا دوبے، اظہر اقبال، ڈاکٹر افروز طالب، سریتا جین ، ممتاز نسیم، انامیکا جین امبر اور دیگر نامور شعرا شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

