بھارت ایکسپریس اردو کی جانب دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منگل (16 ستمبر) کی شام اردو کے ممتاز صحافی مولوی محمد باقر کی یاد میں ایک شاندار تقریب ’بزمِ صحافت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی، قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ، سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم پی جگدمبیکا پال سمیت کئی بڑی شخصیت شامل ہوئیں۔ اس موقع پر ماہر تعلیم، مصنف اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے رکن کلیم الحفیظ نے بھی مولوی محمد باقر کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ ’’ہم مولوی محمد باقر کی ان عظیم خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور انھیں خراج پیش کرتے ہیں، جن خدمات کی وجہ سے انگریز حکومت نے ایک 77 سال کے بزرگ کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے پوائنٹ بلیک سے توپ سے اڑا دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’انگریزی اس وقت چاہتے تھے کہ ہندو مسلم اتحاد کو ختم کیا جائے اور اس کے لیے انگریزوں کی سازشیں بھی کیں، لیکن مولوی محمد باقر نے انگریزوں کی اس سازش کو بے نقاب کیا اور ہندو مسلم اتحاد کے لیے اپنے اخبار سے نہایت اہم کردار ادا کیا۔‘‘

کلیم الحفیظ نے کہا کہ ’’مولوی محمد باقر نے ہندو مسلم اتحاد کو قائم رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ لیکن جب بغاوت ناکام ہوئی تو انگریزوں نے انتقام لینے کے لیے دہلی پر قبضے کے محض دو دن بعد ہی جنرل ہڈسن نے پوائنٹ بلیک سے اڑا کیا۔ مولوی محمد نہ صرف ایک صحافی تھے، ایک شہیدِ آزادی تھے، بلکہ آج ہم ملک کو جس شکل میں دیکھ رہے ہیں، اس کی تعمیر میں بھی ان کا نہایت اہم کردار ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کے صحافیوں کو بھی اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ جس قوم کا قلم آزاد نہیں ہوتا، وہ قوم غلام ہو جاتی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


