Bharat Express DD Free Dish

Bhagwant Mann

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم کی ذمہ داری چیف منسٹر بھگونت مان اور سنجے سنگھ پرآ گئی ہے۔

بھگونت مان نے کہا کہ اگر دہلی کے ان کے ہم منصب اروند کیجریوال کو جیل بھیجا جاتا ہے تو وہ عدالت میں درخواست دائر کریں گے اور جیل سے حکومت چلانے کے لیے دفتر قائم کرنے کی اجازت طلب کریں گے۔

اس واقعے کے بارے میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شبھکرن سنگھ کے پوسٹ مارٹم کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ اطلاعات کے مطابق عدالت نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مظاہرین بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں

ان دنوں کرناٹک، کیرالہ اور بنگال کی حکومتیں مرکزی حکومت کے ٹیکس کی تقسیم کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ کرناٹک حکومت کے مطابق 15ویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ کے نفاذ کے بعد بھی مرکز کی طرف سے کرناٹک کو دیا جانے والا حصہ کم ہو گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی لیڈر بھگونت مان نے کہا کہ ہمارا پنجاب میں کانگریس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "عام آدمی پارٹی نے پنجاب کی 13 لوک سبھا سیٹوں کے لیے تقریباً 40 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

ایک اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کو لاپراہی کے معاملے میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مغربی بنگال اور پنجاب کی جھلکیاں شامل نہ کرنے کے حوالے سے بیان دیا گیا ہے۔ اس دوران ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

بٹھنڈہ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پنجاب کی تمام 13 سیٹیں ہمیں دیں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہلی کا کام دیکھ کر آپ نے پنجاب میں ہمیں ووٹ دیا۔

این جی ٹی نے پوچھا کہ مشین کے لئے آپ نے کتنے روپئے خرچ کئے ہیں۔ اس پر پنجاب حکومت نے کہا کہ 11 ہزار سے زیادہ مشینیں خریدی گئی ہیں۔