Bharat Express

Ashraf

عتیق  احمد اور اشرف کو پریاگ راج کے کیلون اسپتال لے جاتے وقت حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں آئے۔ حملہ آوروں نے عتیق اور اشرف پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس حراست میں عتیق اشرف کے قتل کی وجہ سے یوپی میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم یعنی ایس آئی ٹی نے اترپردیش کے باندہ ضلع سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کے پاس تینوں ملزمان پرحملے کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں۔ان تین ملزمین پرعدالت میں حملہ ہوسکتا ہے۔

مختار انصاری کی سیکورٹی کے سوال پر افضل انصاری نے کہا ، سازش ایک جگہ نہیں ہورہی  ہے، جن کے ہاتھ کھلے رہ گئے ہیں وہ ایسا کرتے ہیں، جو ان کے اوپر بیٹھا ہے ، وہ ان کو شاباشی دیتا ہے ۔

مافیا عتیق احمد کی موت کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ٹویٹ کرکے اتر پردیش حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ نے لکھا- یہ مضبوط گورننس نہیں، یہ انارکی ہے۔

پرینکا گاندھی نے اس قتل عام پر بی جے پی حکومت کا نام لیے بغیر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون آئین میں لکھا ہوا ہے

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ آپ گولی مار کر مذہبی نعرے کیوں لگا رہے ہیں؟ اگر انہیں دہشت گرد نہیں کہا جائے گا تو کیا وہ محب وطن کہلائیں گے؟

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ سپریم کورٹ خود اس انتہائی سنگین اور انتہائی تشویشناک واقعہ کا نوٹس لے جس کی ملک بھر میں بحث ہو رہی ہے۔ ویسے بھی اتر پردیش میں ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کے بجائے اب انکاؤنٹر ریاست بننا کتنا مناسب ہے؟ کچھ سوچنے کی بات ہے۔

امیش پال اغوا کیس میں عدالت نے عتیق کے بھائی اشرف کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے اشرف سمیت 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ایم پی ایم ایل اے عدالت 28 فروری 2006 کو ہونے والے امیش پال کے اغوا کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ عدالت کے فیصلے پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس کیس میں عتیق اشرف سمیت کل 10 ملزمان پر فیصلہ ہونا ہے۔