عتیق اشرف کے قاتلیوں کی کچھ دیر میں پریاگ راج سی جی ایم کورٹ میں پیشی، پولیس نے ریمانڈ کی مانگ کی
Atiq- Ashraf’s killers appeared in Prayagraj CJM court: عتیق احمد اور اشرف قتل معاملے کےتینوں ملزمین کو ریمانڈ میں لینے کی تیاری شروع ہوگئی ہے، کچھ دیر میں تینوں ملزمین کو پریاگ راج سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس ان کی 7دن کی ریمانڈ کی مانگ کی ہے۔ سی جی ایم نے فیصلہ مجفوظ کرلیا ہے، جج مینٹ ٹائپ ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
تینوں ملزمین کورٹ کے اندر ہے، سیکورٹی کافی سخت ہے، عتیق کے قاتلوں کی پیشی کو لے کر پریاگ راج سی جے ایم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سی جے ایم کورٹ کو چھاونی میں تبدیل کردیاگیا ہے، کورٹ احاطے میں تین لیر سے سکیورٹی کے پختہ انتظام کئے گئے ہیں، شروعاتی دو لیر میں پوپی پولیس ہے اور اس کے دوسرے گھیرے میں آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔
#WATCH प्रयागराज (यूपी): पुलिस, माफिया अतीक-अशरफ के तीनों शूटरों को प्रयागराज सीजीएम कोर्ट लेकर पहुंची। pic.twitter.com/s80Rz3ObCx
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2023
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کے پاس تینوں ملزمان پرحملے کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں۔ان تین ملزمین پرعدالت میں حملہ ہوسکتا ہے۔
عتیق اور اشرف کی سیکیورٹی میں لاپراہی کے بعد پولیس کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی نہیں اٹھانا چاہتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان تینوں ملزمین کی سیکورٹی کو لے کر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ عتیق احمد اور اشرف کے سانحہ کے بعد۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ میڈیا کو بھی اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔
عتیق و اشرف کیمرے کے سامنے مارے گئے
گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات پریاگ راج کے کولون اسپتال کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ دونوں بھائی امیش پال قتل کیس میں پولیس کی حراست میں تھے اور انہیں ہلیتھ چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ عتیق اور اشرف اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ صحافیوں کے بھیس میں آئے تینوں حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں لائیو ریکارڈ ہو گیا تھا۔
پولیس نے تین حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان کی شناخت لیولیش تیواری، ارون موریہ اور سنی کے طور پر ہوئی ہے۔