Bharat Express

Another Twist In Atiq Ahmed’s Murder Case: عتیق احمد۔اشرف کے قاتلوں کو رپورٹر بننے کی ٹریننگ دی گئی، یوپی پولیس نے 3 کو کیاگرفتار

مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم یعنی ایس آئی ٹی نے اترپردیش کے باندہ ضلع سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے

عتیق احمد۔اسرف کے قاتلوں کو رپورٹر بننے کی تربیت دی گئی، یوپی پولیس نے 3 کو کیاگرفتار

Another Twist In Atiq Ahmed’s Murder Case: atiمافیا عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے معاملے میں روز بر روز نئے نئے انکشاف ہورہے ہیں، شوٹر سنی کا کہنا ہے کہ تینوں مرنے نہیں آئے تھے اس لیے انہوں نے ہتھیار ڈال دیے اور فائرنگ کرنے کے بعد وہ بہت خوفزدہ تھے اس لیے انہوں نے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگایا۔

مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم یعنی ایس آئی ٹی نے اترپردیش کے باندہ ضلع سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ تینوں عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے اہم ملزمین لولیش تیواری کے دوست ہیں، ایس آئی ٹی انسپکٹر کی رہنمائی میں یہ کارروائی کی گئی ہے، ان تینوں کو باندہ ریلیوں اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک ملزم ایک میڈیا ویب پورٹل چلاتا ہے، انہیں لڑکوں نے ملزمین لولیش کو رپوٹر بننے کی ٹرینگ اور کیمرہ خریدنے میں مدد کی تھی، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ پولیس نے ان تینوں کی پہچان ابھی واضح نہیں کی ہے، عتیق احمد اور اشرف کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی کی ٹیم ہمیر پور اور کاس گنج بھی پہنچی ہے۔

ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر

ملزم لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کو کل سی جے ایم کورٹ نے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے سی جے ایم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے 7 دن کی کسٹڈی ریمانڈ کی مانگ کی تھی۔ تاہم، سی جے ایم عدالت نے تینوں ملزمان کے چار دن کے لیے کسٹوڈیل ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اب 23 اپریل کو پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کرے گی۔
 جئے شری رام کے نعرہ کیوں درست نہیں 

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اس پر ایک بیان جاری کیا۔ ہماچل پردیش کے کابینہ وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا تھا کہ جئے شری رام کا نعرہ لگا کر کسی کو مارنا درست نہیں ہے، چاہے وہ ایک خوفناک مجرم ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا ملک جنگل راج پر نہیں امن و امان پر چلتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس