Bharat Express DD Free Dish

Asaduddin Owaisi

یہ میرے لیے ہمیشہ مزے کی بات ہے، جب سنگھیوں کو (ونش)نسب بنانا پڑتا ہے، تب بھی وہ میرے لیے ایک برہمن اجداد تلاش کرتے ہیں، ہم سب کو اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم سب حضرت آدم  وحوا علیہ السلام کی اولاد ہیں۔

انڈیا ٹوڈے گروپ کے پروگرام میں ان سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ اگر 'انڈیا' اتحاد آپ کے لیے بازوئیں کھول دیتا ہے تو کیا آپ ان کے ساتھ جائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ ہمیں ایسی محبوبہ کی ضرورت نہیں ہے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھاپ پنچایتوں کے دباؤ میں بی جے پی ہریانہ میں ہندو شادی کے قانون کو تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ہم جنس شادی ہریانوی ہندو تہذیب کے خلاف ہے

اتوار کی شام 5 بجے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے پرموجود کیئر ٹیکر نے شکایت دی کہ اسدالدین اوسی کے بنگلے کے گھر کا کسی نے شیشہ توڑ دیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے اپنی جانچ شروع کردی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں نوح تشدد، یو سی سی، اپوزیشن اتحاد انڈیا، لوک سبھا انتخابات سمیت کئی مسائل پر بات کی ہے۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں سیٹنگ ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران دیئے گئے وزیراعظم مودی کے خطاب کو بورنگ بتایا اور کہا کہ انہیں لگا تھا کہ وہ منی پور تشدد کی مذمت کریں گے۔

اسدالدین اویسی نے حکومت کی پالیسیوں اور ہندتوا کی سیاست کے خلاف ’کوئٹ انڈیا‘ مہم چلانے کی بات کہی۔ انہوں نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرآج کوئٹ انڈیا کرنا ہے، تو کہنا پڑے گا- چائنا کوئٹ انڈیا۔‘‘

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ یوسف مہر علی نے ہندوستان چھوڑو کا نعرہ لگایا، جس کا پیغام مہاتما گاندھی نے پورے ملک میں دیا۔ آج یہ کہنا چاہیے کہ چین بھارت سے نکل جائے۔ گائے کے محافظ مونو مانیسر سے کہو جو آپ کا پیارا بن گیا ہے وہ ہندوستان چھوڑ دے۔

Asaduddin Owaisi News: سماجوادی پارٹی لیڈرمنوج پانڈے نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈراسدالدین اویسی پرزبردست حملہ کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگ اے ٹیم اور بی ٹیم بن کرکام کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔