Bharat Express

Asaduddin Owaisi

وارانسی میں ہونے والی میٹنگ میں اسدالدین اویسی نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے منگل سوتر اور مختار انصاری کی موت کے معاملے کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

وائرل دعویٰ پہلی بار 2014 میں سامنے آیا تھا۔ یکم ستمبر 2014 کو 'کشمیر آبزرور' نامی پورٹل نے اسد الدین اویسی کے حوالے سے یہ خبر شائع کی تھی۔ تاہم یہ خبر کہیں اور نہ چھپی اور نہ دکھائی گئی۔ بعد میں 2015 میں انگریزی نیوز چینل 'ہیڈ لائنز ٹوڈے' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے واضح کیا تھا کہ یہ تبصرہ ان کا نہیں ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب مسلمانوں سے نفرت ہے۔ دوسری جانب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل سوتر سے متعلق بیان پر کہا کہ ہمیں منگل سوتر کے معاملے پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، معاملہ بہت آگے جائے گا۔

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارمادھوی لتا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی جیسے لیڈران نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس سیٹ پر اسدالدین اویسی کے مقابلے میں مادھوی لتا کو موقع دیا ہے، جو ہندتوا کی شبیہ رکھتی ہیں۔ ایسے میں سیاسی حلقوں میں مانا جا رہا ہے کہ اس بار حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپوزیشن الائنس انڈیا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ غرور میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

بھارت کا وزیر اعظم 133 کروڑ کے عوام کا وزیر اعظم، جو جھوٹ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس.. لیکن نریندر مودی کی کل کی تقریر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان کے وزیرِ اعظم نہیں ہٹلر بول رہا ہے۔

راجستھان کے بانسواڑہ میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس سے قبل جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ یعنی یہ مال جمع کرنے کے بعد کس کو تقسیم کیا جائے گا؟

وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پر لکھا، “مودی نے آج مسلمانوں کو درانداز اور کئی بچوں والے لوگ کہا۔ 2002 سے آج تک مودی کی واحد گارنٹی مسلمانوں کو گالی دینا اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے بنگلہ دیشی دراندازی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  سی اے اے ۔ این آر سی کو لاگو کرکے وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔